اردو

urdu

ETV Bharat / state

وی کے بردی نے آئی جی پی کشمیر کا چارج سنبھالا - ر برس تک فائز رہے۔ وجے کمار کو آئی جی کشمیر

منگل کے روز محکمہ داخلہ نے دو سینئر آئی پی ایس افسران کے تبادلے اور تعیناتی کے احکامات جاری کیے تھے۔ VK Birdi Assumes Charge of IGP Kashmir

a
a

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2023, 12:38 PM IST

سرینگر:سینئر آئی پی ایس افسر ودھی کمار بردی نے جمعرات کو انسپکٹر جنرل آف پولیس، کشمیر زون، کا چارج سنبھال لیا۔ اس سے قبل وجے کمار اس عہدے پر قریب چار برس تک فائز رہے۔ وجے کمار کو اے ڈی جی پی (لا اینڈ آرڈر) جے کے میں تبادلہ کیا گیا اور وجے کمار کی جگہ وی کے بردی کو آئی جی پی کشمیر کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔ وجے کمار کو دفعہ 370کی منسوخی کے بعد دسمبر 2019کو آئی جی پی کشمیر کے عہدے پر فائز کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر محکمہ داخلہ نے منگل کے روز دو سینئر انڈین پولیس سروسز (آئی پی ایس) افسران کے تبادلے اور تعیناتی کے حوالے سے احکامات جاری کیے تھے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے حکمنامہ کے مطابق، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) کشمیر، وجے کمار، کو تبدیل کرکے اے ڈی جی پی (لا اینڈ آرڈر) جموں و کشمیر تعینات کیا گیا تھا۔ وجے کمار نے گزشتہ روز چارج سنبھالا۔ منگل کو جاری کیے گئے حکمنامہ میں ودھی کمار بردی کو کشمیر صوبے کا نیا انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) تعینات کیا گیا تھا اور انہوں نے آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالا۔

مزید پڑھیں:ودھی کمار بردی آئی جی پی کشمیر تعینات

قبل ازیں، 31اکتوبر کو جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ کی پولیس سے سبددوشی کے بعد آر آر سوین کو ڈی جی کا اضافی عہدہ (انچارج ڈی جی) دیا گیا ہے۔ آر آر سوین اسپیشل ڈی جی، سی آئی ڈی کے عہدے پر کئی ماہ سے فائز ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details