عالمی وبا کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے ایک بار پھر خطے کی تمام عدالتوں میں آن لائن سماعت کے اپنے حکم نامے میں 30 جون تک کی توسیع کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
جموں و کشمیر: آن لائن سماعت کی مدت میں مزید توسیع - یو ٹی جموں و کشمیر
یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر میں ایک بار پھر خطے کی تمام عدالتوں میں آن لائن سماعت کی مدت میں 30 جون تک کی توسیع کردی گئی ہے۔
رجسٹرار جنرل جواد احمد کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ’’کووڈ 19 کی موجودہ صورتحال اور وضع کیے گئے ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے جموں و کشمیر اور لداخ کی سبھی عدالتوں میں آن لائن سماعت سے متعلق جاری کیے گئے حکمناموں میں 30 جون تک کی توسیع کردی گئی ہے۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ دیگر ریاستوں کی طرح یو ٹی جموں و کشمیر اور لداخ میں بھی عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں کافی گراوٹ درج کی گئی ہے، تاہم ابھی بھی جموں و کشمیر میں یومیہ مثبت کیسز کی تعداد 500 سے زائد ہے۔