مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے میں کورونا وائرس کے مریضوں کو آکسیجن کی سخت ضرورت ہے اور روزانہ متعدد مریضوں کو آکسیجن کی ضرورت پڑتی ہے۔
آکسیجن تقسیم کے دوران جھگڑا، ویڈیو سوشیل میڈیا پر واائرل وہیں، سوشیل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ ویڈیو سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کا ہے، جہاں پر تیمار داروں کے درمیاں آکسیجن تقسیم کرنے کے دوران جھگڑا ہو گیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ انتظامیہ کی عدم موجودگی میں ان تیمار داروں نے خود آکسیجن سیلنڈرس تقسیم کرنے شروع کر دیے تھے۔ اس دوران ہسپتال میں کوئی بھی سکیورٹی انتظامات نہیں کیے گئے تھے، جس کے نتیجے میں تیماداروں کے درمیان آکسیجن سیلنڈرس کے لیے جھگڑا شروع ہو گیا۔
وائرل تصاویر میں آپ صاف طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے یہ تیمار دار جھگڑا کر رہے ہیں اور اس دوران کووڈ گائڈ لائنز کی دھجیاں اڑائی جا رہیں ہیں۔ ایسے میں انتظامیہ لوگوں سے لگاتار یہ اپیل کر رہی ہے کہ کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل کریں لیکن انتظامیہ بارہا لاپرواہی کا مظاہرہ خود کر رہی ہے۔