اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایس او پیز کی خلاف ورزی خودکشی کے مترادف: ڈی سی سرینگر

ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے مقدس موقع پر ماہرین کی جانب سے وضع کیے گئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنا خودکشی کے مترادف ہے۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی خودکشی کے مترادف: ڈی سی سرینگر
ایس او پیز کی خلاف ورزی خودکشی کے مترادف: ڈی سی سرینگر

By

Published : Jul 16, 2021, 12:08 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر، جو ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین بھی ہیں، نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے پیش نظر سبھی مذہبی مقامات پر کووڈ ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عمل پیرا رہنے کی بے حد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں اگرچہ کمی واقع ہوئی ہے لیکن ابھی بھی وائرس کا خطرہ ٹلا نہیں ہے، تیسری لہر کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سبھی لوگوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔‘‘

ایس او پیز کی خلاف ورزی خودکشی کے مترادف: ڈی سی سرینگر

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی سی سرینگر نے مزید کہا کہ کورونا وائرس اپنی ہیئت تبدیل کرتا رہتا ہے اس لیے چوکنا رہنے کی اشد ضرورت ہے۔

محمد اعجاز اسد نے کہا کہ عید قربان کے مقدس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، مارکیٹ چیکنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ گراں فروشی پر روک لگاکر قیمتوں کو اعتدال میں رکھا جاسکے، جب کہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے کہ عید سعید کے موقع پر لوگوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں: سرینگر میں انکاؤنٹر ختم، دو عسکریت پسند ہلاک

انہوں نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کے نرخوں کو اعتدال میں رکھنے اور ان پر گہری نظر رکھنے اور مقرر کردہ نرخوں کے مطابق ہی جانوروں کو فروخت کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر نے لوگوں کو عیدالاضحیٰ کی پیشگی مبارک دیتے ہوئے دعا دی کہ یہ عید پوری انسانیت کے لیے ترقی، خوشحالی اور سلامتی کی نوید لے کر آئے اور اس عید کے صدقے پورے عالم کو کورونا جیسی وبائی بیماری سے نجات ملے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details