سرینگر (جموں و کشمیر) :صوبائی کمشنر کشمیر، وجے کمار بدھوریا، نے موسمی صورتحال کے پیش نظر اسکولوں میں گرمائی تعطیلات کے متعلق کہا کہ اس ضمن میں فیصلہ جلد لیا جائے گا۔ وہیں انہوں نے کہا کہ’’15 جولائی تک خوبصورت لالچوک دیکھنے کو ملے گا۔‘‘ ان باتوں کا اظہار صوبائی کمشنر نے جمعہ کے روز سرینگر کی پرتاپ پارک کا دورہ کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دینے کے دوران کیا۔
وادی کشمیر میں گرمی بڑھنے کے پیش نظر اسکولوں میں گرمائی تعطیلات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ ’’گرمی تو ہے لیکن اس بارے میں اتوار کے بعد فیصلہ لیا جائے گا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’15 جولائی تک لوگوں کو خوبصورت لال چوک دیکھنے کو ملے گا۔‘‘ صوبائی کمشنر نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ کے سرینگر دورے کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔ وزیر داخلہ امیت شاہ آج کئی پروجیکٹس کا افتتاح کریں گے۔