اردو

urdu

کشمیر کے معمر ٹریڈیونین لیڈر سمپت پرکاش کا انتقال

By

Published : Jul 1, 2023, 7:54 PM IST

Updated : Jul 1, 2023, 8:01 PM IST

پچاسی سالہ سمپت پرکاش کشمیر میں کافی معروف تھے۔ اسی سال تک مزدوروں کے حق میں آواز اٹھانے کی پاداش میں انہیں کئی بار جیل بھی جانا پڑا تھا۔ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے خلاف انہون نے کئی بار احتجاج کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

سرینگر: کشمیر کے ایک سرکرہ ٹریڈ یونین لیڈر سمپت پرکاش کا سرینگر میں انکی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا ہے۔ وہ پچاسی برس کے تھے۔ سمپت پرکاش لگ بھگ پانچ دہائیوں تک کشمیر میں ایک باثر ٹریڈ یونین لیڈر کی حیثیت سے سرگرم ہوئے۔ نوے کی دہائی میں سرکاری نوکری سے سبکدوش ہونے کے بعد بھی وہ ملازمین اور عام لوگوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہے۔

سمپت پرکاش ان افراد میں شامل تھے جنہوں نے سب سے پہلے کشمیر کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے کی کوششوں کے خلاف عدالت کی جانب رجوع کیا تھا۔ سمپت پرکاش کو 2001 میں دلی میں ہوئے پارلیمنٹ حملےسے متعلق کیس میں پروفیسر عبدالرحمان گیلانی کی انکے ایک رشتہ دار کے ساتھ ہوئی کشمیری میں گفتگو کا کشمیری ترجمہ کرنے کیلئے بھی بلایا گیا تھا جو اس کیس کی ایک اہم کڑی تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Kashmiri Pandit on Farooq Abdullah Statement کشمیر میں وہی ہوتا جو مںظور دہلی ہوتا ہے، کشمیری پنڈت سمپت پرکاش

حالیہ برسوں میں سمپت پرکاش سرینگر میں دوبارہ سرگرم ہوگئے تھے اور وہ نیشنل کانفرنس کے بانی مرحوم شیخ محمد عبداللہ کی قصیدہ خوانی کرتے نظر آتے تھے۔ کشمیر پنڈت طبقے سے تعلق رکھنے والے سمپت پرکاش کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی جملہ پالیسیوں خاص طور پر جموں و کشمیر کے تئیں اپنائی گئی پالیسی کے اعلانیہ مخالف کے طور کافی شہرت مل رہی تھی۔ انہوں نے اپنے کئی انٹرویوز میں جموں و کشمیر کی سالمیت کے حصے بخرے کرنے پر بھاجپا کی کڑی تنقید کی۔

ایک انٹرویو میں انہون نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کشمیر ایک آتش فشاں کی ماند ہے جو کسی بھی وقت پھوٹ سکتا ہے۔ کئی ٹریڈ یونین رہنماؤں ، سیاسی لیڈروں اور سرکردہ شخصیات نے سمپت پرکاش کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Kashmiri Pandit on Maharaja Hari Singh: مہاراجا ہری سنگھ ظالم حکمران تھا، کشمیری پنڈت سمپت پرکاش

Last Updated : Jul 1, 2023, 8:01 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details