جھیل ڈل کے آس پاس تعمیراتی مواد ڈھونے والی گاڑیوں پر شکنجہ - etv bharat
عدالت نے جاری کردہ حکمنامہ میں کہا ہے کہ 'اگر ملوثین باز نہیں آئیں گے اور تیسری مرتبہ بھی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے تو ان کو عدالت میں مقدمے کے سامنا کرنا ہوگا اور تب تک گاڑی پولیس تحویل میں رہے گی جب تک عدالتی کارروائی ختم نہیں ہوگی۔'
جھیل ڈل کو تحفظ فراہم کرنے اور جھیل کے نزدیک کسی بھی قسم کی تعمیر پر مکمل روک لگانے کے سلسلے میں عدالت عالیہ (ہائی کورٹ) نے تعمیراتی مواد ڈھونے والی ایسی گاڑیوں کے خلاف 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک کا بھاری جرمانہ عائد کرنے کا حکم جاری کیا ہے جو جھیل ڈل کے اردگرد کسی بھی طرح کے تعمیراتی مواد کو لانے اور لے جانے میں استعمال کی جائے گی۔
جاری کردہ حکمنامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر ملوثین باز نہیں آئیں گے اور تیسری مرتبہ بھی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے تو ان کو عدالت میں مقدمے کے سامنا کرنا ہوگا اور تب تک گاڑی پولیس تحویل میں رہے گی جب تک عدالتی کارروائی ختم نہیں ہوگی۔
عدالت عالیہ نے ایک ٹریک کی ریلیز کے سلسلے میں دی گئی درخواست پر عوامی مفاد عامہ کے حق میں یہ فیصلہ سنایا۔
ڈویژن بینچ کے چیف جسٹس پنکج متھال اور جسٹس ونود چٹرجی کول نے کہا کہ دفعہ 188 آر پی سی کے تحت جو کوئی بھی غیر قانونی طریقے سے جھیل ڈل کے آس پاس کے علاقوں میں تعمیراتی مواد لانے اور لے جانے میں ملوث ہوگا اس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پہلے مرتبہ پچاس ہزار دوسری مرتبہ پکڑے جانے پر ایک لاکھ جبکہ تیسری مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر گاڑی ضبط کی جائے گی۔