سرینگر:سرینگر کے بمنہ علاقے میں چلڈرن ہسپتال کے نزدیک ہفتے کی شام کو نامعلوم گاڑی نے خاتون کو ٹکر ماری جس وجہ سے اس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ چلڈرن ہسپتال بمنہ کے نزدیک اس وقت سنسنی اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب ایک تیز رفتار گاڑی نے خاتون کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے شدید طورپر زخمی ہوئی۔اگرچہ آس پاس موجود لوگوں نے خاتون کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکی۔متوفی کی شناخت منیرا زوجہ معراج الدین ساکن حاجن بانڈی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
Vehicle crushes Woman In Bemina بمنہ میں تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر خاتون از جان - سرینگر میں سڑک حادثہ
ہفتے کی شام کو بمنہ علاقے میں چلڈرن ہسپتال کے نزدیک نامعلوم گاڑی نے خاتون کو ٹکر ماری دی ۔ اس حادثہ میں خاتون کی موت واقع ہوئی۔متوفی کی شناخت منیرا زوجہ معراج الدین ساکن حاجن بانڈی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔
Published : Sep 23, 2023, 10:41 PM IST
مزید پڑھیں:Road Accident in Qazigund قاضی گنڈ دلدوز سڑک حادثہ میں ڈرائیور سمیت چار افراد ہلاک
واضح رہے کہ گزشتہ روزقاضی گنڈ اننت ناگ میں ایک تیز رفتار ٹرک نے ایک ایکو گاڑی کو زود ادر ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں ڈرائیور سمیت چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔بتادیں کہ ملک بھر میں سڑک حادثات کی وجہ سے ہزاروں افراد اپنی قیمتی جانیں گنوارہے ہیں۔ اور ہزاروں افراد سڑک حادثات میں شدید زخمی ہون کی وجہ سے معذوری کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔ سڑک حادثات کی اہم وجوہات میں لاپرواہی سے گاڑی چلانا، نشہ کی حالت میں گاڑی چلانا، انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلانا وغیرہ شامل ہیں۔ متعلقہ محکمہ کی جانب سے آئے دن اس ضمن میں شعور بیداری مہم بھی چلائی جاتی ہے۔ ہائی ویز پر جگہ جگہ ڈرائیورنگ کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایات پر مبنی بورڈ لگائے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود سڑک حادثات میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔