اردو

urdu

ETV Bharat / state

عوامی وفود کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات - منوج سنہا کی عوامی وفود سے ملاقات

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا حکومت جوابدہ گورننس کے ساتھ لوگوں تک پہنچنے کے لئے پرعزم ہے اور ان کی شکایات کو فوری حل کرنے کے لئے جامع اقدامات کررہی ہے۔

مختلف عوامی وفود کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات
مختلف عوامی وفود کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

By

Published : Oct 25, 2020, 6:49 PM IST

آل جموں و کشمیر موبائل سیزنل اساتذہ فورم کے وفد نے اس کے صدر شبیر چودھری کی سربراہی میں لیفٹیننٹ گورنر کو موبائل / سیزنل مراکز کے امور سے آگاہ کیا۔

انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے موبائل مراکز کو مستقل موبائل پرائمری اسکولوں میں تبدیل کرنے کی درخواست کی، خاص طور پر گوجر اور بکروال برادری کے لئے اقدامات اُٹھانے کی درخواست کی۔ موسمی ای وی (اساتذہ) کو باقاعدہ بنانا، موبائل سنٹرز میں دوپہر کے کھانا دینا، بیگ، کتابیں اور دیگر سہولیات کی فراہمی کرنا ان کے مطالبات میں شامل تھے۔

سابق ایم ایل اے عابد حسین انصاری نے لیفٹیننٹ گورنر کی توجہ زڈی بل حلقہ کے مختلف ترقیاتی امور کی طرف مبذول کرائی۔

فیکلٹی فورم سکمز میڈیکل کالج ہسپتال کے صدر پروفیسر نصیر اے میر نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور انہیں ایس کے آئی ایم ایس میڈیکل کالج کے انتظامی امور سے آگاہ کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کووڈ سے لڑنے کے سلسلہ میں سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہیں بتایا گیا کہ وینٹیلیٹر اور آکسیجن کی فراہمی کے علاوہ اسپتال میں دیگر بنیادی طبی سہولیات دستیاب ہیں۔

آل جے اینڈ کے پلس -2 پی ایس سی لیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور پیشہ ورانہ ترقی کے متعلق امور پر بات کی۔

وفد کے ممبروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا حکومت جوابدہ گورننس کے ساتھ لوگوں تک پہنچنے کے لئے پرعزم ہے اور ان کی شکایات کو فوری حل کرنے کے لئے جامع اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یو ٹی انتظامیہ بلا تفریق معاشرے کے تمام طبقات کی یکساں ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے سرشار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details