اردو

urdu

ETV Bharat / state

Vague Grounds violation of Article 22 : مبہم بنیادوں پر حراست آئین کی خلاف ورزی، ہائی کورٹ - ہائی کورٹ مبہم بنیادوں پر حراست

ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اینڈ لداخ نے ایک عرضی کی سماعت کے دوران نظربندی کے احکامات جاری کرنے والی اتھارٹی کو آئین کی دفعہ 22(5) کے مطابق نظربند کیے جانے والے شخص/اشخاص کو نظر بندی کی وجوہات سے آگاہ کرنے اور صفائی بیان کرنے کا موقع فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔ HCJKL on Vague Grounds

مبہم بنیادوں پر حراست آئین کی خلاف ورزی، ہائی کورٹ
مبہم بنیادوں پر حراست آئین کی خلاف ورزی، ہائی کورٹ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 28, 2023, 3:14 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر):نظر بندی کے حکم کو منسوخ اور نظربندوں کی رہائی کا حکم جاری کرتے ہوئے ہائی کورٹ آف جموں کشمیر اینڈ لداخ نے مشاہدہ کیا کہ ’’نظر بندی کے حکم نامے میں مناسب اور واضح بنیادوں کے ساتھ ساتھ غیر واضح اور مبہم بنیادوں کو شامل کیا گیا ہے جو دو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔‘‘ جسٹس ونود چیٹرجی کول کے مطابق ’’آئین ہند کی دفعہ 22(5) میں واضح کیے گئے دو حقوق نظربند کرنے والی اتھارٹی کو اس بات کی پابند بناتی ہیں کہ وہ حراست میں لئے گئے شخص / اشخاص کو حراست میں لینے کی وجوہات سے آگاہ کرے اور انہیں اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع فراہم کرے۔‘‘

جسٹس کول کے مطابق ’’واضح بنیادوں، ثبوتوں کے ساتھ ساتھ غلط، گمراہ کن اور مبہم بنیادیں نظربندی کے حکم کو منسوخ کرنے کے لیے کافی ہیں۔ اور اس طرح کے مبہم اور غیر واضح ثبوت، نقاط حراست میں لیے گئے شخص کی آزادی اور آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے، باوجود اس کے کہ نظربندی کرنے والی اتھارٹی نے واضح ثبوت بھی پیش کیے ہوں۔‘‘

مبہم بنیادوں پر حراست آئین کی خلاف ورزی، ہائی کورٹ

"اس ضمن میں درخواست گزار نے حراستی اتھارٹی - ضلع مجسٹریٹ بڈگام - کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ کے خلاف عدالت کا رخ کیا ہے۔ حراستی اتھارٹی نے درخواست گزار کو اس وجہ سے حراست میں لینے کے احکامات صادر کیے تھے تاکہ اسے سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے روکا جا سکے جس سے مرکز کے زیر انتظام علاقے (یونین ٹیریٹری جموں کشمیر) کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ اور جو جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ درخواست گزار نے استدلال کیا کہ نظربندی کی بنیادوں میں مبہم اور غیر معینہ الزامات ہیں اور یہ کہ کوئی بھی معقول شخص ان کے خلاف مؤثر طریقے سے اپنا دفاع نہیں کر سکتا کیونکہ حراستی اتھارٹی نے ان لوگوں کے بارے میں کوئی بھی معلومات فراہم نہیں کی ہے جن کے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ درخواست گزار نے انہیں مبینہ طور پر مدد، خوراک، یا پناہ گاہ فراہم کی ہے۔

مزید پڑھیں:HCJKL Allows Structures for Yatris at Sonamarg یاتریوں کے لیے سونہ مرگ میں ڈھانچے تعمیر کرنے کی اجازت

عدالت نے یہ بھی نوٹ کیا کہ حراست میں لیے گئے شخص کے خلاف واضح طور پر امتیازی کارروائیوں کی نشاندہی کرنے کے لیے کسی مخصوص تاریخ کا بھی ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ زیر حراست شخص کی کوئی مجرمانہ تاریخ نہیں ہے اور یہ کہ حراستی اتھارٹی کے پاس متنازعہ حراستی آرڈر جاری کرنے کے لیے کوئی معقول جواز بھی نہیں بنتا۔ زیر حراست شخص نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اسے وہ دستاویز فراہم نہیں کیے گئے جن کی بنیاد پر اسے حراست میں رکھا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details