اردو

urdu

ETV Bharat / state

بچوں کو نمونیا سے بچاؤ کی خاطر نیموکوکل ویکسین دینے کا آغاز - سیکرٹری اتل ڈولو

بچوں کو دیگر بیماریوں سے بچاؤ کی خاطر دیے جانے والے ویکسین کی طرح ہی نیموکوکل ویکسین کی پہلی خوراک چھ ہفتے، پھر 14 ہفتے اور اس کے بعد نو مہینے کے وقفے کے بعد دینے کا شیڈول ترتیب دیا گیا ہے۔

pneumococcal vaccine
نیموکوکل ویکسن

By

Published : May 12, 2021, 10:58 PM IST

ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی یونیورسل ایمونائزیشن پروگرام کے تحت پانچ برس تک کے عمر کے بچوں کے لیے نیموکوکل ویکسین دینے کا افتتاح کیا گیا ہے۔

نیموکوکل ویکسن

اس حوالے سے صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اتل ڈولو نے پرائمری ہیلتھ سنٹر نشاط میں نیمو کوکل ویکسین ایمونائزیشن پروگرام کا باضابطہ طور پر آغاز کیا۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر صحت و طبی تعلیم کے کمشنر سیکرٹری اتل ڈولو نے اس ایمونائزیشن پروگرام کو کامیاب بنانے کی خاطر تمام والدین سے تعاون طلب کیا اور کہا کہ پانچ برس تک کے عمر کے بچوں کو یہ ویکسن لگاکر نمونیا کی وجہ سے بچوں کی شرح کو اموات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

نیموکوکل ایک نیا ویکسن ہے جس سے بچوں کو نمونیا جیسی بیماری سے نجات دی جا سکتی ہے وہیں یہ نیمو کوکل ویکسن نمونیا سے ہونی والی اموات کو روکنے میں معاون مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سری نگر: لاک ڈاؤن میں مزید سختی

ایک سروے کے مطابق 16 فیصد بچوں کی اموات نمونیا سے ہوتی ہیں۔ اب اس نئے ویکسن کے متعارف ہونے سے پانچ برس عمر تک کے بچوں کو تین مرحلوں میں ویکسن کی یہ خوراک دے کر بچوں کی شرح موت کو کم کیا جا سکے گا۔

بچوں کو دیگر بیماروں سے بچاؤ کی خاطر دیے جانے والے ویکسن کی طرح ہی نیموکوکل ویکسین کی پہلی خوراک چھ ہفتے،پھر 14 ہفتے اور اس کے بعد نو مہینے کے وقفے کے بعد دینے کا شڈول ترتیب دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details