اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hajj 2022: جموں و کشمیر میں عازمین حج کے لیے ٹیکہ کاری کا عمل انتیس مئی سے شروع - عازمین حج کے لیے ٹیکہ کاری کا شیڈول

جموں و کشمیر میں عازمین حج کے لیے ٹیکہ کاری کا عمل 29 مئی یعنی اتوار سے شروع ہوگا۔ Vaccination for Hajj pilgrims in Jammu and Kashmir

جموں و کشمیر میں عازمین حج کے لیے ٹیکہ کاری کا عمل 29 مئی سے شروع
جموں و کشمیر میں عازمین حج کے لیے ٹیکہ کاری کا عمل 29 مئی سے شروع

By

Published : May 28, 2022, 10:29 AM IST

سرینگر: جموں و کشمیر میں عازمین حج کے لیے ٹیکہ کاری شیڈول محکمہ صحت نے جاری کردیا ہے۔ شیڈول کے مطابق ٹیکہ کاری کا عمل 29 مئی یعنی اتوار سے شروع ہوگا۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کی طرف سے جاری کیے گئے شیڈول میں اننت ناگ، بڈگام، گاندربل، بانڈی پورہ، بارہمولہ، کپوارہ، کولگام، شوپیاں اور پلوامہ اضلاع کے عازمین کے لیے ٹیکہ کاری کا یہ عمل 29 مئی سے انجام دیا جائے گا جب کہ سرینگر کے حجاج اکرام کو 29 اور 30 مئی کو حج ہاؤس بمنہ میں ٹیکہ لگائے جائیں گے۔ Vaccination for Hajj pilgrims in Jammu and Kashmir will start from May 29

یہ بھی پڑھیں: Hajj 2022 Flights From Srinagar: جموں و کشمیر سے عازمین کا پہلا قافلہ 5 جون سے روانہ ہوگا

شیڈول کے مطابق 29 مئی یعنی اتوار کو JKF-13-2-0 سے لے کر JKF-4511-3-0 تک عازمین کو ویکسین لگائے جائیں گے جب کہ 30 مئی یعنی پیر کو JKF-4514-2-0 سے لے کر JKF-5793-1-0 تک ویکسینیشن کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر سے 5 جون کو عازمین کا پہلا قافلہ سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے براہ راست مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگا۔ ایسے میں امسال جموں و کشمیر اور لداج کے تقریباً 7 ہزار عازمین بیت اللہ کی زیارت کریں گے۔ Hajj 2022 Flights From Srinagar

ABOUT THE AUTHOR

...view details