اردو

urdu

ETV Bharat / state

’ویکسینیشن کے ذریعے ہی کورونا کی ممکنہ تیسری لہر کو ٹالا جا سکتا ہے‘

سرینگر کے ضلع مجسٹریٹ محمد اعجاز اسد نے ویکسینیشن پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی ممکنہ تیسری لہر سے بچنے کا واحد ذریعہ ویکسینیشن ہی ہے۔

’ویکسینیشن کے ذریعے ہی کورونا کی ممکنہ تیسری لہر کو ٹالا جا سکتا ہے‘
’ویکسینیشن کے ذریعے ہی کورونا کی ممکنہ تیسری لہر کو ٹالا جا سکتا ہے‘

By

Published : Jul 3, 2021, 6:39 PM IST

ماہرین کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کی ممکنہ تیسری لہر کی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے سرینگر کے ضلع مجسٹریٹ محمد اعجاز اسد نے لوگوں نے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے علاوہ کورونا مخالف ویکسین کی خوراک لینے کی اپیل کی۔

’ویکسینیشن کے ذریعے ہی کورونا کی ممکنہ تیسری لہر کو ٹالا جا سکتا ہے‘

انہوں نے کہا کہ ’’ماہرین کی جانب سے کورونا کی ممکنہ تیسری لہر کی پیش گوئی کے پیش نظر ہمیں محتاط رہنے کی اشد ضرورت ہے۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’آنے والے دنوں میں لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کے ساتھ ہی پبلک پارکس اور مذہبی مقامات کو بھی کھولا جا سکتا ہے، ممکن ہے کہ عوامی مقامات پر کورونا ٹیکہ لگانے والے افراد کو ہی داخلے کی اجازت دی جائے گی۔‘‘

مزید پڑھیں: نوجوانوں کو کورونا مخالف ویکسین لگانے کی ترغیب

انہوں نے سرینگر میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں کورونا کے مثبت معاملات میں کافی کمی واقع ہوئی ہے تاہم انہوں نے لوگوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details