اردو

urdu

ETV Bharat / state

Vacancies In Hospitals In Kashmir ہسپتالوں میں خالی پڑی اسامیاں جلد پرُ کی جائے گی،بھوپندر کمار - ای ٹی وی بھارت نیوز

صحت و طبی تعلیم کے سیکرٹری بھوپندر کمار نے کہا کہ کشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں گزشتہ 4 ماہ کے دوران 2 ہزار 4 سو ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی اسامیوں کی نشاندہی کی گئی اور اسامیوں کو بھرتی ایجنسیوں کو بھیج دیا گیا ہے اور امید ہے کہ ان اسامیوں پر جلد پرُ کیا جائے گا۔

بھوپندر کمار
بھوپندر کمار

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 5, 2023, 8:12 PM IST

ہسپتالوں میں خالی پڑی اسامیاں جلد پرُ کی جائے گی،بھوپندر کمار

سرینگر:صحت و طبی تعلیم کے سیکرٹری بھوپندر کمار نے کہا کہ کشمیر کے ضلع اور سب ضلع ہسپتالوں میں 2 ہزار سے زائد طبی اور نیم طبی عملے خالی اسامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان مذکورہ اسامیوں میں آنے والے وقت میں پرُ کیا جارہا ہے۔وہیں پروموشنز بھی عمل میں جلد لائی جارہی ہیں۔

ان باتوں کا اظہار بھوپندر کمار نے قومی تمباکو کنڑول پروگرام کے تحت یک روزہ میڈیا سینسیٹائزیشن ورکشاپ کے موقعے پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں گزشتہ 4 ماہ کے دوران 2 ہزار 4سو ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی اسامیوں کی نشاندہی کی گئی اور اسامیوں کو بھرتی ایجنسیوں کو بھیج دیا گیا ہے اور امید ہے کہ ان اسامیوں پر جلد پرُ کیا جائے گا تاکہ اہسپتالوں میں طبی اور نیم طبی عملے کی کمی کو پورا کیا جائے۔

مزید پڑھیں:


بھوپندر کمار نے کہا کہ صحت و طبی تعلیم بھرتی ایجنسیوں کے ساتھ برابر تال میل بنائے ہوا ہے،تاکہ وقت مقررہ پر مذکورہ خالی اسامیوں کو پرُ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف محکمہ ٹرشری کیئر ہسپتالوں بلکہ ضلع اور سب ضلع ہستپالوں میں خالی پڑی اسامیاں بہت جلد پرُ کی جارہی ہے بلکہ رکی پڑی پروموشن کو بھی عمل میں لا رہے ہیں۔ جس سے نہ صرف ہسپتال انتظامیہ کو بہتر بنایا جائے گا بلکہ مزید اسامیاں بھی سامنے آسکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details