اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتراکھنڈ حادثہ: کشمیری انجینیئر اب تک لاپتہ - اتراکھنڈ چمولی

جموں و کشمیر میں شہر سرینگر کے سورہ علاقے کے رہنے والے انجینیئر بشارت احمد زرگر گزشتہ اتوار کو اتراکھنڈ میں گلیشیئر سانحہ کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

Uttarakhand accident: Kashmiri engineer still missing
اتراکھنڈ حادثہ: کشمیری انجینیئر اب تک لاپتہ

By

Published : Feb 9, 2021, 8:51 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بشارت کے بھائی شبیر احمد زرگر نے کہا کہ "ہم اپنے بھائی کی تلاش گزشتہ اتوار سے لگاتار کر رہے ہیں۔ تاہم ابھی تک اُن کے حوالے سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔"

اتراکھنڈ حادثہ: کشمیری انجینیئر اب تک لاپتہ

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "یہاں کا انتظامیہ اور رشی گنگا پروجیکٹ جس کمپنی میں میرے بھائی کام کر رہے تھے۔ وہ بھی تعاون نہیں کر رہے ہیں۔ صرف برائے نام بچاؤ کارروائی کر رہے ہیں۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ وہ جہاں بھی ہوں ٹھیک ہوں۔"

زرگر اتراکھنڈ کے چمولی علاقے میں سرنگ اور پل تعمیر کرنے والی ایک نجی کمپنی میں بطور جنرل مینیجر کام کر رہے ہیں اور حادثے کے وقت وہ پروجیکٹ سائٹ پر ہی موجود تھے۔ حادثہ ہونے کے بعد سے اُن کا فون بند ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details