اردو

urdu

ETV Bharat / state

Naat Competation in Srinagar: اردو کونسل کی جانب سے مقابلہ حسن نعت - پرنسپل گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کوٹھی باغ نصرت بخاری

مقابلہ حسن نعت میں ہائر سیکنڈری اسکول حضرت بل کے نعمان شفیع نے پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ ایم پی ہائر سیکنڈری اسکول کے طالب علم امان طارق نے دوسری اور گرلز ہائی اسکول نوہٹہ کی بسماء حسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ یہ نعت مقابلہ جموں و کشمیر اردو کونسل نے کوٹھی باغ گرلز ہائر سکینڈری اسکول میں منعقد کیا۔ Naat Competation In Srinagar

urdu-council-organised-naat-competition-in-kashmir
اردو کونسل کی جانب سے مقابلہ حسن نعت منعقد

By

Published : Apr 30, 2022, 9:40 PM IST

سرینگر:جموں کشمیر اردو کونسل کی جانب سے گرلز ہائر سیکنڈری سکول کوٹھی باغ سرینگر میں ہفتے کے روز مقابلہ حسن نعت کا اہتمام کیا گیا۔ اس نعت پروگرام میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے بیس طلبہ نے حصہ لیا۔ تقریب کی صدارت معروف عالم دین مولانا شوکت حسین کینگ نے کی۔ جبکہ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین میر اس موقع پر مہمان خصوصی کی حثیت سے موجود تھے۔ پروفیسر ناصر مرزا اور پرنسپل گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کوٹھی باغ نصرت بخاری بھی ایوان صدارت میں موجود تھیں۔ Naat Competation In Srinagar

اردو کونسل کی جانب سے مقابلہ حسن نعت منعقد
مقابلہ حسن نعت میں ہائر سیکنڈری اسکول حضرت بل کے نعمان شفیع نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ایم پی ہائر سیکنڈری سکول کے طالب علم امان طارق نے دوسری اور گرلز ہائی سکول نوہٹہ کی بسماء حسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلے میں جج کے فرائض جی این شاکر، نظیر ابن شہباز، اور عمر پیرزادہ نے انجام دیے۔ مقابلہ حسن نعت کی نظامت صوفی علی محمد نے انجام دی۔
مولانا شوکت حسین کینگ نے اپنے صدارتی خطبے میں نعت کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نعت سنت صحابہ ہے۔ پھر سنت اولیاء اور اس کے بعد ہر دور نعت لکھے گیے اور کشمیر میں یہ پہلے نعت شاہ ہمدان نے لکھے۔ اس موقع پر پروفیسر ناصر مرزا نے کونسل کو نعت کی طرف راغب کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے اردو کونسل کو اس طرح کی تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد دی۔ تقریب پر معروف شعراء رخصانہ جبین، اور اشرف عادل نے اپنا نعتیہ کلام سنایا۔

مزید پڑھیں:



وہیں کونسل کے صدر ایڈوکیٹ عبدالرشید ہانجورہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور کہا کہ اردو زبان ہماری تہذیب و ثقافت کی ضامن ہے۔ اس زبان میں ہمارا دینی سرمایہ موجود ہے اس کی حفاظت کے لیے اردو کونسل وجود میں آہا ہے۔ انہوں نے کہا اردو کونسل جہاں اردو زبان کے فروغ کے لیے جدوجہد میں مشغول ہے، وہیں اسلامی شعار کی اہمیت اور افادیت کا احساس کرتے ہوئے ہر سال ماہ رمضان میں نعتیہ مقابلے، مشاعرے اور استقبال رمضان جیسے پروگرام بھی منعقد کرتا ہے۔تقریب میں علماء اور دانشوروں کے علاوہ مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے بھی شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details