اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیری تصنیف ’یو ٹرن‘ کی رسم رونمائی

عالمی یوم مادری زبان کے دو روز منعقدہ ایک پروگرام میں کشمیری زبان میں تصنیف کئے گئے کہانیوں کے مجموعہ کی رسم رونمائی کی گئی۔

Unveiling of the book 'U-Turn' written in Kashmiri
کشمیری تصنیف ’یو ٹرن‘ کی رسم رونمائی

By

Published : Feb 24, 2021, 4:45 PM IST

جموں و کشمیر کے سرینگر میں ایک تقریب میں کہانیوں پر مشتمل ایک کتاب کا رسم اجراء عمل میں آیا۔ یہ کشمیری زبان میں تحریرکی گئی ہے۔

کشمیری تصنیف ’یو ٹرن‘ کی رسم رونمائی

سرینگر کے ٹی آر سی میں منعقدہ تقریب رسم اجراء میں مصنفین اور ادیبوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کشمیری پنڈت گوری شنکر رینہ نے ’یو ٹرن‘ کے نام سے یہ کتاب تصنیف کی ہے۔

گوری شنکر کچھ دہائیوں سے دہلی میں مقیم ہیں۔ تاہم انہوں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ کشمیر میں ہی گذارا ہے۔ مصنف گوری شنکر رینہ نے کہا کہ ’اگرچہ کہ وہ فی الحال دہلی میں رہائش پذیر ہیں لیکن انہوں نے اپنی مادری زبان سے رشتہ نہیں توڑا ہے۔

انہوں کشمیر کے مشہور و معروف شعرا و مصنفین کی کتابوں کا دیگر زبانوں میں ترجمہ کیا ہے جسے کافی شہرت حاصل ہوئی ہے۔ گوری شنکر رینہ کی کتاب ’یو ٹرن’ 8 فکشن کہانیوں کا مجموعہ ہے جن میں انہوں زندگی کے مختلف تجربات و مشاہدوں کا ذکر کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details