سرینگر: حکومت نے جموں و کشمیر یونیورسٹیز کے پروفیسرز کی ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سے بڑھا کر 65 برس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کے لیے ایک میزان طے کیا گیا ہے۔حکمنامے کے مطابق یونیورسٹی کے پروفیسرز کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 برس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ اعلان پیر کے روز لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں انتظامی کونسل کی ایک میٹنگ میں کیا گیا ہے۔
ایسے میں جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ہر معاملے کی الگ الگ جانچ کرے گی اور کیس کی بنیاد پر عمر میں اضافے کے بارے میں فیصلہ لے گی۔ حکمنامے کے مطابق 62 سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے یونیورسٹی کے پروفیسرز کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لے گی اور ساتھ ہی اس کی جسمانی اور ذہنی صحت کا بھی جائزہ بھی لیا جائے گا جو یونیورسٹی میں تدریسی اور تحقیقی اسائنمنٹس کے لیے موزوں ہے۔