اردو

urdu

ETV Bharat / state

Garage Café in Srinagar: اپنی نوعیت کا پہلا منفرد ' گیراج کیفے' - سرینگر میں کیفے

سرینگر کے جواہرنگر علاقے میں بنائے گئے منفرد ' گیراج کیفے' کے اندر کہیں بھی نظر دوڑائیں ہر ایک چیز اصلی گاڑیوں کے پرزوں سے بنی ہوئی دیکھنے کو ملے گی، جس سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ ہم کسی گیرج میں آئے ہیں۔ کیفے کے کاونٹر کو بغیر شیشے کی جیپ کے ایک حصہ سے بنایا گیا ہے جبکہ عام ٹیبل اور کرسی کی جگہ مختلف گاڑیوں اور اسکوٹر کی سیٹس رکھی گئی ہیں۔ Garage Café in Srinagar

unique-cafe-in-srinagar-that-gives-feel-of-garage
اپنی نوعیت کا پہلا منفرد کیفے' گیراج کیفے'

By

Published : Aug 6, 2022, 4:32 PM IST

Updated : Aug 6, 2022, 6:15 PM IST

سرینگر:کیفے گیراج میں مکینک کی وردی پہنے افراد، بنا اگلے پہیوں کے نیلے اور پیلے اسکوٹر، اینفلیڈ اور ایمبسڈر کار کی ڈکی اور گاڑیوں وغیرہ کی مرمت کے لیے درکار اوزاروں سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ یہ کوئی گیرج ہے جہاں گاڑیوں اور موٹر بائکس وغیرہ کی مرمت کی جاتی ہوگی۔ آپ کا اندازہ بالکل صحیح ہے لیکن فرق بس یہ ہے کہ یہ کوئی عام گیرج نہیں بلکہ گیرج کی تھیم پر بنایا گا اپنی نوعیت کا منفرد کیفے ہے۔

جی ہاں شہر سرینگر کے جواہر نگر علاقے میں بنائے گئے اس منفرد کیفے کے اندر کہیں بھی نظر دوڑائیں تو آپ کو ہر ایک چیز اصلی گاڑیوں کے پُرزوں سے بنی ہوئی دیکھنے کو ملے گی، جس سے آپ کو یہ محسوس ہوگا کہ آپ کسی گیرج میں آئے ہیں۔ Garage Café in Srinagar

اپنی نوعیت کا پہلا منفرد ' گیراج کیفے'
کیفے کے کاونٹر کو بغیر شیشے کی جیپ کے ایک حصہ سے بنایا گیا ہے۔ عام ٹیبل اور کُرسی کی جگہ مختلف گاڑیوں اور اسکوٹر کی سیٹ، جبکہ ٹیبل کے طور ٹائرز اور اصلی ٹریکٹر کے حصے وغیرہ کو استعمال میں لایا گیا ہے، ٹیبل شیشے کے اندر گاڑیوں کے چھوٹے چھوٹے پُرزے رکھے گئے ہیں۔ وہیں دیواروں کو مختلف نمبر پلیٹز اور گاڑیوں کے دیگر پُرزوں سے سجایا گیا ہے، تاکہ آنے والے کو گیرج کا مکمل ماحول محسوس ہو۔

کیفے کے منیجنگ ڈائریکٹر قیس سہیل کہتے ہیں کہ یہ تھیم وادی میں اپنی نوعیت کا پہلا ہے، جسے اتنی باریکی سے واضح کیا گیا ہے اور اس گیرج تھیم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے دو برس کا عرصہ لگا ہے۔Manging Director of Garage Cafe in Srinagar

گیراج کیفے کو ابھی کھلے ایک ماہ سے بھی کم عرصہ ہوا ہے ،لیکن یہ لوگوں میں کافی مشہور ہورہا ہے۔ نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بزرگ افراد بھی کیفے کے ماحول سے نہ صرف لطف اندوز ہورہے ہیں بلکہ یہاں کے لذیذ اور ذائقہ دار کھانوں کے علاوہ مشروبات کا بھی خوب مزہ لے رہے ہیں۔ یہاں آنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ کیفے دیکھنے میں جتنا جداگانہ ہے اتنی ہی ان کی سروسز بھی الگ ہے۔ ایسے میں محسوس ہورہا ہے کہ ہم کشمیر میں نہیں بلکہ دبئی میں بیٹھے ہیں۔

مزید پڑھیں:


گیرج کا مکمل ماحول فراہم کرنے کے لیے باورچی سے لے کر ویٹر تک مکینک کے کپڑوں میں ملبوس دکھائی دے رہے ہیں اور یہاں کا بیشتر اسٹاپ کشمیر سے باہر کا ہے۔ وہیں کیفے میں ایسی منفرد ڈیشز اور مشروبات دستیاب رکھے گئے ہیں جو کہ یہاں کے عام کیفیز اور ریستوران میں دستیاب نہیں ہیں۔ کیفے میں کام کررہے ملازم کام سے کافی خوش اور مطمئن نظر آرہے ہیں۔ گیراج کیفے میں دستیاب ڈیشز کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاتا ہے اور یہاں آنے والے لوگوں کے زائقہ کا بھی خاص دھیان رکھا جاتا ہے۔

Last Updated : Aug 6, 2022, 6:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details