اردو

urdu

By

Published : Apr 12, 2021, 7:02 AM IST

ETV Bharat / state

سکریٹری، مرکزی وزارت سیاحت نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سیاحت سے وابستہ صنعت اور اس شعبے سے وابستہ تمام افراد کی معاشی ترقی کے لئے وسیع پیمانے پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ انہیں بہتر مواقع فراہم کئے جاسکیں۔

یونین سکریٹری سیاحت نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی
یونین سکریٹری سیاحت نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

سکریٹری، مرکزی وزارت سیاحت اروند سنگھ نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔

مرکزی سکریٹری اور لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر میں سیاحت کے امکانات کو بڑھانے کے لئے محکمہ سیاحت کی طرف سے اٹھائے جارہے مختلف اقدامات کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ علاقائی حکومت جموں و کشمیر کی سیاحت کے وسیع امکانات کو فروغ دینے پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاحت سے وابستہ صنعت اور اس شعبے سے وابستہ تمام افراد کی معاشی ترقی کے لئے وسیع پیمانے پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ انہیں بہتر مواقع فراہم کئے جاسکیں۔

اس موقع پر سرمد حفیظ، سیکرٹری سیاحت، جموں و کشمیر اور ڈاکٹر جی این ایتو، ڈائریکٹر، سیاحت کشمیر بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details