مرکزی کابینہ میں شامل متعدد وزراء اگلے ہفتے سے شروع ہونے والے خصوصی عوامی آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت جموں وکشمیر کا دورہ کریں گے۔
ستمبر کی 10تاریخ سے نو ہفتوں تک جاری رہنے والے اس خصوصی پروگرام میں 8سے 10 افراد پر مشتمل وفد کی صورت میں یہ وزراء باری باری جموں وکشمیر کا دورہ کریں گے۔
اسی کڑی کے تحت اگلے ہفتے کم از کم آٹھ وزراء مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کا دورہ کرکے عوام، انتظامیہ اور پنچایتی راج اداروں کے عہدیداران سے بات چیت کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ 5اگست2019 کو دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کئی مرکزی وزراء جموں وکشمیر کا دورہ کر چکے۔ جبکہ گزشتہ برس کم وبیش 36مرکزی وزراء نے یوٹی کا دورہ کرکے متعدد وفود سے ملاقات کی تھی۔