اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ramdas Athawale in Srinagar: ایک دن پی او جے کے بھارت کا حصہ ہوگا، اٹھاولے

مرکزی وزیر برائے سوشل جسٹس رام داس اٹھاولے نے سرینگر کے اپنے دورے کے دوران پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پی او جے کے پر قبضہ کر لیا ہے، ایک دن وہ بھارت کا حصہ ہوگا۔ وہاں کے لوگ یہی چاہتے ہیں کیونکہ وہ پاکستان سے تنگ آچکے ہیں۔ Union Minister Ramdas Athawale in Srinagar

مرکزی وزیر برائے سوشل جسٹس رام داس اٹھاولے
مرکزی وزیر برائے سوشل جسٹس رام داس اٹھاولے

By

Published : Oct 7, 2022, 11:56 AM IST

Updated : Oct 7, 2022, 2:59 PM IST

سرینگر:مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے کا کہنا ہے کہ ’’ایک دن پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر بھی بھارت میں شامل ہو جائے گا۔ کشمیر کا اب پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔‘‘ اٹھاولے نے جمعرات کو سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ان باتوں کا اظہار کیا۔ اٹھاولے سرینگر کے مختصر دورے پر تھے۔ Union Minister Ramdas Athawale PC in Srinagar

مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران

اٹھاولے نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’جموں و کشمیر میں ترقی کے لیے امن ضروری ہے۔‘‘ انہوں نے عسکریت پسندوں کو تشدد کا راستہ ترک کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’قتل و غارت گری کے بجائے نوجوان کشمیر کی ترقی میں حصہ دار بنیں۔‘‘ اٹھاولے نے کہا کہ ’’کشمیر ایک خوبصورت جگہ ہے اور مرکزی سرکار یہاں سیاحت کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ روزگار کے زیادہ مواقع پیدا ہوں اور مقامی لوگوں کو فائدہ ہو، لیکن اس کے لیے امن ضروری ہے۔‘‘ Athawale on PoJK

مرکزی وزیر اٹھاولے نے مزید کہا کہ ’’پاکستان نے پی او جے کے پر قبضہ کر لیا ہے، ایک دن وہ بھارت کا حصہ ہوگا۔ وہاں کے لوگ یہی چاہتے ہیں کیونکہ وہ پاکستان سے تنگ آچکے ہیں۔‘‘ پریس کانفرنس کے دوران اٹھاولے نے کہا کہا کہ ’’ہم اکھنڈ کشمیر اور اس کی ترقی چاہتے ہیں۔‘‘ انہوں نے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’پاکستان کو ہم پر حملے، عسکریت پسندوں کی تربیت اور نوجوانوں کو گمراہ کرنا بند کرنا چاہئے۔ اگر پاکستان ترقی کرنا چاہتا ہے تو اسے بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے چاہئے۔‘‘PoJK will be merged with India Soon, says Athawale

صدر دروپدی مرمو کے بارے میں کانگریس لیڈر ادت راج کے تبصرے کے بارے میں پوچھے جانے پر مرکزی وزیر نے کہا کہ ’’یہ بیان مناسب نہیں ہے‘‘ اٹھاولے نے اس کی مخالفت کی۔ مہاراشٹر میں شیوسینا کے دو دھڑوں کی جانب سے دسہرہ ریلیوں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اٹھاولے نے کہا کہ ’’ایکناتھ شندے کی پارٹی ہی اصل شیو سینا ہے۔ دونوں ریلیاں بہت بڑی تھیں، لیکن شنڈے کی ریلی ادھو ٹھاکرے کی ریلی سے کہیں زیادہ بڑی تھی۔ شنڈے کی شیوسینا اصلی ہے، ان کے پاس دو تہائی اکثریت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ الیکشن کمیشن ان کے حق میں فیصلہ کرے گا۔‘‘ Athawale on Shivsena

Last Updated : Oct 7, 2022, 2:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details