سرینگر: مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھالا نے آج سرینگر میں جی ٹوئنٹی کے سلسلے میں پولیس کے اعلی افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
یہ میٹنگ سرینگر پولیس ہیڈ کوارٹر میں منعقد کی گئی جس میں جموں کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ، ڈائریکٹر انٹیلیجنس بیریو تپن کمار ڈکہ، جموں کشمیر محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری راجیو کمار گوئل، سی آئی ڈی کے سپیشل ڈائریکٹر جنرل آر آر سوئین، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں مکیش سنگھ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس ہیڈ کوارٹر ایم کے سنہا، انسپکٹر جنرل پولیس ٹریفک وکرم جیت سنگھ اور صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری شامل تھے۔میٹنگ میں پولس افسران نے جموں کشمیر میں امن و سلامتی کی صورتحال کے قیام کے متعلق اقدامات کے متعلق تفصیلات پیش کیے۔ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے جموں کشمیر پولیس کے کام کاج کے متعلق تفصیل پیش کی۔
قابل ذکر ہے کہ مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھالا گزشتہ روز سے کشمیر کے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔منگل کو انہوں نے سرینگر میں پولیس، فوج و دیگر سکیورٹی فورسز کے افسران کے ساتھ جی ٹوئنٹی سمٹ کی لئے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس کے علاوہ انہوں نے امرناتھ یاترا کی تیاریوں کے متعلق بھی سکیورٹی انتظامات کے متعلق لئے جارہے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔
Security Meeting In Kashmir مرکزی داخلہ سکریٹری نے کشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا - جی ٹوئنٹی سکیورٹی میٹنگ
مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھالا نے آج سرینگر پولیس ہیڈ کوارٹر میں جی ٹوئنٹی کے سلسلے میں پولیس کے اعلی افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں سکیورٹی کے سینیئر افسران نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں:High Level Meeting in Srinagar سرینگر میں جی ٹوئنٹی اجلاس سے متعلق اعلی سطح کی سکیورٹی جائزہ میٹنگ
غور طلب ہے کہ سرینگر میں 22 تا 24 مئی سے بین الاقوامی ممالک کی جی ٹوئنٹی اجلاس منعقد ہورہا ہے جو بلواڈ روڈ پر واقع ایس کے آئی سی سی میں منعقد کیا جارہا ہے۔اس سمٹ میں جی ٹوینٹی ممالک کے مندوبین حصہ لے رہے ہیں جہاں وہ عالمی سطح پر موسمی تبدیلی، انسداد دہشت گردی، معاشی سست روی سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل اور دیگر ضروری اقدامات کرنے پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔جی ٹوینٹی میں دنیا کے بیس بڑے ممالک بشمول ارجنٹینا، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، جرمنی، فرانس، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، ترکی، برطانیہ ہے۔ان ممالک کے ممبران وادی میں سمٹ میں حصہ لینے والے ہیں۔