اردو

urdu

ETV Bharat / state

Corona Surge in J&K :مرکزی وزارت صحت کا جموں وکشمیر انتظامیہ کو ضروری اقدامات اُٹھانے پر زور - ETV BHarat

جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس (Corona Virus)کے یومیہ مثبت معاملات میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر مرکزی وزارت صحت نے جموں و کشمیر یوٹی انتظامیہ کو یونین ٹیریٹری میں کورونا ٹیسٹنگ کے عمل کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ شادی بیاہ اور دوسری تقاریب میں لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت پر روک لگانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Corona Surge in J&K
Corona Surge in J&K

By

Published : Nov 25, 2021, 9:11 PM IST

جموں وکشمیر میں گزشتہ دو ہفتوں سے عالمی وبا کورونا وائرس کے یومیہ مثبت کیسز میں اضافہ درج ہوا ہے جس کے سبب لوگوں میں ایک دفعہ پھر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یونین ٹیریٹری میں عالمی وبا کورونا وائرس کے یومیہ مثبت معاملات میں اضافے کے پیش نظر مرکزی وزارت صحت کے سیکریٹری راجیش بھوشن نے جموں وکشمیر انتظامیہ کو تحریری طور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر زمینی سطح پر ٹھوس اقدامات اُٹھانے پر زور دیا۔

مرکزی ہیلتھ سیکریٹری نے مزید لکھا ہے کہ حالیہ ایام میں جموں وکشمیر میں کووڈ کیسز میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس پر روک لگانے کی خاطر ٹیسٹنگ کے عمل کو مزید فعال کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کورونا رہنما اصولوں پر عملدرآمد کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے جبکہ شادی بیاہ اور دوسری تقاریب میں کم سے کم لوگوں کی شرکت کو یقینی بنانے کی خاطر بھی انتظامیہ کارکرگر اقدامات اٹھائے۔

خط میں مزید لکھا گیا کہ ٹیسٹنگ کے ساتھ ساتھ ٹیکہ کاری کے عمل کو بھی وسعت دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’جن لوگوں نے ابھی تک کورونا ٹیکہ نہیں لگایا ہے اُنہیں فوری طور پر کورونا مخالف ویکسین لگوائی جائے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details