سرینگر: جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال پر مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلا نے آج دہلی میں ایک ہم میٹنگ منعقد کی جس میں یونین ٹریٹری کی تازہ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس میٹنگ کی صدارت اجے کمار بھلا نے کی جس میں جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری ارون کمار مہتا، جموں کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ اور ڈاریکٹر جنرل سی آئی ڈی راشمی رنجن سوین اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ Review Meeting on Security Situation in JK
Review Meeting on Security Situation in JK جموں و کشمیر میں سکیورٹی صورتحال پر دہلی میں اہم میٹنگ
مرکزی داخلہ سکریٹری کی جانب سے جموں و کشمیر کی تازہ سکیورٹی صورتحال سے متعلق دہلی میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ Review Meeting on Security Situation in JK
اس اہم میٹنگ میں جموں و کشمیر کی تازہ صورتحال اور تعمیراتی امور کا جائزہ لیا گیا۔ یہ میٹنگ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے نومبر میں وادی کے دورے کے بعد منعقد کی گئی ہے جبکہ جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے بھی گزشتہ ہفتے دلی میں وزیر اعظم نریندر مودی اور راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور جموں و کشمیر کے اموارت کا خاکہ پیش کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس میٹنگ میں سیکورٹی کی تازہ صورتحال جس میں اقلیتی آبادی کا تحفظ، ٹارگٹ کلنگ، سرحد سے ڈرون کے ذریعے منشیات و ہتھیاروں کی سمگلنگ اور ملیٹنسی کی تازہ صورتحال پر گفت شنید ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : IED recovered in Shopian شوپیان میں آئی ای ڈی برآمد، سرچ آپریشن