اردو

urdu

JK Security Review Meeting جموں وکشمیر میں جی20 میٹنگ کو کامیابی سے منعقد کرنے کی وزیر داخلہ کی ہدایت

By

Published : Apr 13, 2023, 8:57 PM IST

Updated : Apr 13, 2023, 9:29 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے قومی دارالحکومت دہلی میں جموں و کشمیر کی سکیورٹی صورتحال کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ سہ پہر تین بجے وزارت داخلہ کے نارتھ بلاک دفتر میں شروع ہوئی۔

union-home-minister-amit-shah-reviews-jk-security-meeting-in-delhi-today
امت شاہ نے دہلی میں جموں و کشمیر کی سکیورٹی صورتحال کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

امت شاہ نے دہلی میں جموں و کشمیر کی سکیورٹی صورتحال کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

دہلی:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کی سہ پہر کو قومی دارالحکومت دہلی میں جموں و کشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کی۔یہ جائزہ میٹنگ سہ پہر 3 بجے وزارت داخلہ کے نارتھ بلاک آفس میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، ہوم سیکریٹری اجے بھلا، جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ، جموں و کشمیر چیف سکریٹری ارون کمار مہتا وزارت داخلہ اور سنٹرل آرمڈ فورسز کے دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔میٹنگ میں ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو تپن ڈیکا اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے ڈائریکٹر جنرل ایس ایل تھاؤسین بھی اس میٹنگ میں موجود رہے۔

میٹنگ میں سرینگر میں ہونے والی جی 20 اجلاس کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ انہوں نے اور تمام ایجنسیوں سے کہا کہ وہ اس تقریب کے کامیاب انعقاد کے لیے منظم طریقے سے کام کریں۔ بتادیں کہ غیر ملکی اور بھارتی مندوبین 23 مئی کو سرینگر میں ورکنگ گروپ آف ٹورازم کے اجلاس میں شرکت کرنے والے ہیں۔ کشمیر میں ان کے قیام کے دوران تمام مندوبین کو سیاحتی مقامات کے دورے پر لیا جائے گا۔

میٹنگ میں مرکزی وزیر داخلہ نے سیکورٹی گرڈ کے کام کاج اور سکیورٹی سے متعلق مختلف پہلووں کا جائزہ لیا۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کے لیے پرعزم ہے۔ امت شاہ نے ایریا ڈومینیشن پلان، زیرو ٹیرر پلان، امن و امان کی صورتحال، یو اے پی اے سے متعلق معاملات اور سیکورٹی سے متعلق دیگر امور کا بھی جائزہ لیا۔

وزیر داخلہ نے سرحد پار سے ہونے والی دراندازی میں خاطر خواہ کمی اور امن و امان میں بہتری کے لیے مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کی سکیورٹی ایجنسیوں اور انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کی اور معمول کی پولیسنگ کو مضبوط کرنے کا مشورہ دیا۔

۔

مزید پڑھیں:G20 Meetings in JK جموں و کشمیر اور لداخ میں جی ٹوئنٹی اجلاس کا انعقاد فطری، وزارت خارجہ

واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو بھارت نے اپنے G20 کیلنڈر کی تجدید کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت پر ورکنگ گروپ کی میٹنگ 22 سے 24 مئی تک کشمیر میں منعقد کی جائے گی۔بھارت اسے ایک موقع کے طور پر استعمال کرنا چاہ رہا ہے تاکہ دنیا کو یہ بتایا اور دکھایا جاسکے کہ وادی میں حالات معمول پر آگئے ہیں اور خطے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پاکستان کے دعووں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ وزیر داخلہ امیت شاہ نے گزشتہ برس اکتوبر میں جموں و کشمیر کا تین روزہ دورہ کیا تھا اور اپنے تین روزہ دورے کے دوران انہوں نے یونین ٹیریٹری میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔ امیت شاہ نے 28 دسمبر 2022 کو نئی دہلی میں جموں اور کشمیر کی سکیورٹی صورتحال اور ترقیاتی پہلوؤں پر منعقدہ ایک جائزہ میٹنگ کی بھی صدارت کی تھی۔

Last Updated : Apr 13, 2023, 9:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details