اردو

urdu

ETV Bharat / state

امیت شاہ کا رواں ماہ جموں و کشمیر کے دورے کا امکان - میگا اوٹریچ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا رواں ماہ کے آخری ہفتے میں جموں وکشمیر کا دورہ متوقع ہے۔ دورے کے دوران مرکزی وزیر تعمیر و ترقی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

امیت شاہ رواں ماہ جموں و کشمیر کے ممکنہ دورے پر
امیت شاہ رواں ماہ جموں و کشمیر کے ممکنہ دورے پر

By

Published : Oct 5, 2021, 4:46 PM IST

Updated : Oct 5, 2021, 5:29 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ممکنہ طور پر 23 تا 25 اکتوبر جموں اور کشمیر کے دونوں صوبوں کا دورہ کریں گے اور یہاں اعلیٰ افسران کے ہمراہ تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیں گے۔ وزیر داخلہ سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ جموں وکشمیر کی صورتحال اور امن وقانون کا بھی جائزہ لیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ امت شاہ کا دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کا پہلا دورہ ہوگا۔

اس کے علاوہ امت شاہ وادیٔ کشمیر میں دور افتادہ علاقوں کا بھی ممکنہ طور دورہ کررہے ہیں، وہیں وہ جموں صوبے میں بھی کئی علاقوں کا دورہ کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتوں سے مرکزی وزراء جموں اور کشمیر کا دورہ کررہے ہیں جس دوران وہ مختلف علاقوں میں جاکر تعمیراتی کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مرکزی سرکار نے جموں و کشمیر میں 70 وزراء کو ’’میگا اوٹریچ پروگرام‘‘ کے تحت یہاں بھیجا ہے اور اسی پروگرام کے تحت وزیر داخلہ امت شاہ بھی جموں و کشمیر کے دورے پر آرہے ہیں۔

Last Updated : Oct 5, 2021, 5:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details