سرینگر: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں وکشمیر بی جے پی لیڈروں کو یونین ٹریٹری میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے اور لوگوں کے ساتھ قریبی تال میل بنائے رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ نے جموں وکشمیر بی جے پی لیڈروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ یونین ٹریٹری میں سیاسی سرگرمیوں کو فعال کریں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز ہی وزارت داخلہ کی اعلیٰ سطحی ٹیم نے تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد امت شاہ کو جموں وکشمیر کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ذرائع نے مزید کہا کہ امت شاہ نے جموں وکشمیر بھاجپا لیڈروں کو لوگوں کے ساتھ قریبی تال میل بنائے رکھنے پر بھی زور دیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے بھاجپا لیڈروں کو سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کے بعد یونین ٹریٹری میں اسمبلی چناو کے حوالے سے افواہیں گردش کر رہی ہیں۔یہاں یہ بات توجہ طلب ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ جموں وکشمیر میں بہت جلد چناو ہونگے ۔