مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے بتایا کہ 'عوامی مطالبہ کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔'
جموں و کشمیر میں اب 5 سرکاری زبانیں ہوں گی
مرکزی کابینہ نے پارلیمنٹ میں 'جموں و کشمیر آفیشل لینگویج بل 2020' کو پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے تحت 5 زبانیں اردو، کشمیری، ڈوگری، ہندی اور انگریزی سرکاری زبانیں ہوں گی۔
فائل فوٹو
انہوں نے بتایا کہ 'مرکزی کابینہ نے پارلیمنٹ میں 'جموں و کشمیر آفیشل لینگویج بل 2020' کو پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت جموں و کشمیر میں 5 سرکاری زبانیں ہوں گی جس میں اردو، کشمیری، ڈوگری، ہندی اور انگریزی زبانیں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی سرکاری زبان اردو ہے۔