اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوا کدل میں نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں نوجوان ہلاک - nawa kadal firing

نامعلوم بندوق برداروں نے مہران احمد پر نوا کدل علاقہ میں فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ بعد ازاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہو سکا۔

نوا کدل میں نامعلوم بندوق برداروں کی نوجوان پر فائرنگ
نوا کدل میں نامعلوم بندوق برداروں کی نوجوان پر فائرنگ

By

Published : Jul 27, 2021, 12:11 PM IST

Updated : Jul 27, 2021, 10:39 PM IST

نامعلوم بندوق برداروں نے سرینگر کے نوا کدل علاقہ میں ایک 25 سالہ نوجوان پر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم بندوق برداروں نے مہران علی پٹھان پر نوا کدل علاقہ میں فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔

نوا کدل میں نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں نوجوان ہلاک

زخمی نوجوان کو ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہو سکا۔ نوجوان ڈاؤن ٹاون (پرانے شہر) کے علاقہ صفا کدل کا رہائشی ہے۔

دری اثنا پولیس نے اس حوالے سے معاملہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ آپسی رنجش یا گینگ وار کا شاخسانہ بھی ہو سکتا ہے۔

Last Updated : Jul 27, 2021, 10:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details