سرینگر:جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے آلوچی باغ علاقے میں بدھ کی شام کو مشتبہ عسکریت پسندوں نے پولیس گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی ۔ تاہم فائرنگ کے اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
سرینگر میں پولیس پارٹی پر فائرنگ
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آلوچی باغ سری نگر میں بدھ کی شام کو مشتبہ جنگجووں نے جموں وکشمیر پولیس کی گاڑی پر فائرنگ شروع کی جس وجہ سے لوگ گھروں میں سہم کررہ گئے۔ فائرنگ کے اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
سرینگر میں پولیس پارٹی پر فائرنگ
ذرائع نے بتایا کہ پولیس ، سی آر پی ایف اور فوج نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی ہے۔کشمیر پولیس زون نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ’بدھ کی شام کو ملی ٹینٹوں نے آلوچی باغ بنڈ کے نزدیک پولیس گاڑی پر فائرنگ کی‘ ۔
سرینگر میں پولیس پارٹی پر فائرنگ
انہوں نے بتایا کہ حفاظت پر مامور اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کرکے ملی ٹینٹوں کے منصوبے کو ناکام بنایا۔اُن کے مطابق عسکریت پسند رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھا کر رہائشی علاقے کی طرف بھاگ گئے جس کے بعد فورسز نے اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔