اردو

urdu

ETV Bharat / state

Unidentified Body Recovered in Srinagar: سرینگر کے کرن نگر علاقے سے عدم شناخت لاش برآمد - کرن نگر لاش برآمد

سرینگر پولیس نے کرن نگر علاقے میں گول مارکیٹ مسجد کے صحن سے ایک عدم شناخت لاش برآمد کی ہے۔ طبی لوازمات کی تکمیل کے لیے لاش کو ایس ایم ایچ ایس اسپتال پہنچایا گیا۔

a
a

By

Published : Feb 17, 2023, 8:06 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر):جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے کرن نگر علاقے میں جمعہ کو ایک عدم شناخت لاش بر آمد ہوئی ہے۔ پولیس کو لاش کے حوالہ سے مطلع کیا گیا اور پولیس نے فوری طور موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ سرینگر پولیس نے فوت ہوئے شخص کی شناخت اور موت کی وجہ معلوم کرنے کی غرض سے لاش کو ایس ایم ایچ ایس اسپتال پہنچایا۔

ایک پولیس افسر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاش کرن نگر علاقے میں واقع گول مارکیٹ مسجد کے صحن سے برآمد ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو پائی تاہم ظاہری طور پر 20 سے 22 برس کا نوجوان معلوم ہوتا ہے۔ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ انہوں نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے اور موت کی وجہ معلوم کرنے کے لیے ایس ایم ایچ اسپتال پہنچایا جہاں طبی لوازات انجام دی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:Dead Body Found in Soura صورہ میں غیر مقامی شخص کی لاش برآمد

ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے ایم ایس، ڈاکٹر مظفر زرگر نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ پولیس نے ایک لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال لائی ہے جہاں اس طبی لوازمات انجام دی جا رہی ہیں۔ موت کی وجہ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈاکٹر مظفر زرگر نے کہا: ’’ابھی طبی لوازمات مکمل نہیں ہوئی ہیں، موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کی تکمیل کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔‘‘ تاہم انہوں نے کہا کہ ’’ابتدائی اندازہ سے حرکت قلب یا قتل کا نہیں بلکہ منشیات کی اوور ڈوزنگ کا معاملہ معلوم ہوتا ہے، تاہم موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دی جائے گی۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details