سرینگر کے رام منشی باغ کے ایس ایچ او نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ آج صبح ڈلگیٹ میں ایک نجی ہوٹل کے نزدیک ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جو ظاہری طور ایک گداگر معلوم ہو رہا ہے۔
سرینگر میں غیر شناختی لاش برآمد - ڈلگیٹ
جموں و کشمیر میں گرمائی دارالحکومت سری نگر کے ڈلگیٹ علاقے میں ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت کی جا رہی ہے۔

سرینگر میں نامعلوم لاش بر آمد
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت کیلئے جانچ پڑتال جاری ہے جبکہ آٹوپسی کے رپورٹ کا انتظار ہے۔