سرینگر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں تعمیر و ترقی کے بیشتر کاموں پر کام جاری ہے اور اس منصوبے میں 'انٹیگریٹیڈ کمانڈ کنٹرول سسٹم' کا آغاز بھی کیا گیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے سرینگر کے ترقیاتی کمشنر شاہد اقبال چودھری نے بتایا کہ 'ہفتے سے ’انٹیگریٹیڈ کمانڈ کنٹرول سسٹم‘‘ پر کام شروع کیا گیا ہے جس کے تحت 78 ملازمین کو کنٹرول روم میں تعینات کیا جائے گا۔'
سمارٹ سٹی کے تحت ’انٹیگریٹڈ کمانڈ کنٹرول سسٹم‘ کا آغاز ان کا کہنا تھا کہ ضلع میں تمام محکموں میں لوگوں کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے اسٹاف تعینات کیا جائے گا جس سے ہر محکمے کی جواب دہی اور شفافیت میں اضافہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کمانڈ کنٹرول سسٹم اسمارٹ سٹی پروجکٹ کا حصہ ہے جس کا پہلا مرحلہ 31 دسمبر جبکہ دوسرا مرحلہ 31مارچ 2021 تک مکمل کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 'کمانڈ کنٹرول سسٹم کا مقصد ہر محکمے کو لوگوں کے سامنے جوابدہ بنانا اور شکایات کو حل کرنے میں سرعت پیدا کرنا ہے۔'
واضح رہے کہ بھاجپا حکومت کے پہلے مرحلے میں مرکزی سرکار نے ملک میں کئی شہروں کو اسمارٹ سٹی کی فہرست میں رکھ کر ان کی تعمیر جدید طرز پر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جموں و کشمیر کے دو شہروں - سرینگر اور جموں - کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔