اردو

urdu

ETV Bharat / state

یو جی سی، نیٹ امتحانات کی تاریخوں کا کیا گیا اعلان

جونیئر ریسرچ فیلو یعنی جے آر ایف کے لئے یو جی سی، نیٹ امتحان کے لئے دسمبر 2020سیشن اور اسسٹنٹ پروفیسر کی اہیلت کے لئے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

یو جی سی، نیٹ امتحانات کی تاریخوں کا کیا گیا اعلان
یو جی سی، نیٹ امتحانات کی تاریخوں کا کیا گیا اعلان

By

Published : Feb 4, 2021, 2:10 PM IST

نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی نے یو جی سی، نیٹ امتحان جونیئر ریسرچ فیلو یعنی جے آر ایف کے لئے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دسمبر 2020سیشن اور اسسٹنٹ پروفیسر کی اہیلت کے لئے امتحانات منعقد کیے جائیں گے۔

نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفیکشن کے مطابق آئندہ یو جی سی، نیٹ امتحانات 2 سے 17 مئی تک منعقد کیے جائیں گے۔ جب کہ یہ ٹسٹ صرف سی بی ٹی موڈ کے ذریعہ ہی لیے جائیں گے۔

امتحانی سوالات 100 اور 200نمبرات کے ہوں گے۔ جے آر ایف امتحان کے لئے 3گھنٹے کا وقت مقرر رکھا گیا ہے اور یہ دو شفٹوں میں لیا جائے گا۔ پہلی شفٹ صبح نو بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوگی، جب کہ دوسری شفٹ کا وقت سہ پہر 3بجے سے شام 6بجے تک رکھا گیا ہے۔


امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ کہ وہ 2 مارچ تک www.nta.ac.in اورhttps://ticket.nta.nuc.in p پر اپنی درخواستیں دے سکتے ہیں جب کہ درخواست فیس 3مارچ تک ادا کی جاسکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details