اردو

urdu

ETV Bharat / state

Residential Houses Gutted in Srinagar: پائین شہر میں آتشزدگی، دو دکانیں، دو مکانات خاکستر - ای ٹی وی بھارت

شہر خاص کے گنجان آبادی والے علاقے دریش کدل، صفا کدل میں آتشزدگی کے سبب دو رہائشی مکانات، دو دکانیں Residential Houses Gutted in Srinagar اور ان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہو گیا، تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Residential Houses Gutted in Srinagar
پائین شہر میں آتشزدگی، دو دکانیں، دو مکانات خاکستر

By

Published : Nov 29, 2021, 7:45 PM IST

پائین شہر کے دریش کدل، صفا کدل میں پیر کی صبح ایک رہائشی مکان سے اچانک آگ کے شعلے بلند ہوئے جس نے آناً فاناً اپنے متصل ایک اور مکان کو اپنی زد میں لے لیا۔

فائر اینڈ ایمرجنسی کے عملہ اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اگر چہ آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا تاہم آتشزدگی کے دوران دو دکانیں اور دو مکانات Residential Houses Gutted in Srinagar خاکستر ہو گئے۔

آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کی املاک خاکستر ہوگئیں، وہیں آگ کے سبب کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

فائر اینڈ ایمرجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ گنجان آبادی کے باوجود فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکاروں نے وقت رہتے آگ پر قابو پایا پوری بستی کو خاکستر ہونے سے بچایا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details