اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fire Mishap in Barbarshah Srinagar بربر شاہ میں آتشزدگی سے دو رہائشی مکان خاکستر

بربر شاہ سرینگر میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ایک رہائشی مکان سے آگ ظاہر ہوئی، جس نے آناً فاناً اپنے متصل اور ایک مکان کو لپیٹ میں لے لیا۔ اتشزدگی کے اس واقعہ میں دو رہایشی مکان خاکستر ہوئے ہے۔

two-residential-houses-damaged-in-fire-mishap-in-barbarshah-srinagar
بربر شاہ میں آتشزدگی سے دو رہائشی مکان خاکستر

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 8, 2023, 4:59 PM IST

Updated : Oct 8, 2023, 5:27 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے بربر شاہ علاقے میں آتشزدگی کی واردات میں دو رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق بربر شاہ سرینگر میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب رہائشی مکان سے آگ ظاہر ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل اور ایک مکان کو لپیٹ میں لے لیا۔فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اگرچہ آگ پر قابو پایا گیا، تاہم آتشزدگی کی اس واقعہ میں دو رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ لاکھوں روپیہ مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔

مزید پڑھیں:

Firecracker warehouse Blaze کرناٹک میں پٹاخے کے گودام میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک


فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بربر شاہ سرینگر میں درمیانی شب آگ نمودار ہونے کی اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے۔انہوں نے بتایا کہ آٹھ فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں دو مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ان کے مطابق پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سرینگر کے پارمپورہ علاقے میں آتشزدگی کی ایک بھیانک واردات میں17 رہائشی شیڈ خاکستر ہوئے ہیں۔ اس بیانک آگ پر قابو کرنے کے لیے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی ، پولیس اور مقامی لوگوں کو کافی مشقت کرنی پڑی۔معلوم ہوا ہے کہ پانچ گھنٹوں کی انتھک کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔
(یو این آئی)

Last Updated : Oct 8, 2023, 5:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details