جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پانپور کے تحصیلدار اشتیاق محی الدین کا کہنا ہے کہ انہیں یہ اطلاع موصول ہوٸی تھی کہ ناگندر گاؤں میں دو بے سہارا یتیم بچے رہ رہے ہیں۔ جنہیں کافی مشقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اطلاع موصول ہونے کے بعد تحصیلدار اپنے عملے کے ساتھ مذکورہ گاؤں پہنچ کر اُن دونوں بچوں کو وہاں سے یتیم خانہ میں منتقل کر دیا۔جس کے بعد بچوں نے راحت کی سانس لی۔ مقامی لوگوں نے تحصیلدار پانپور کے اس اقدام کی ستائش کی ہے۔