کشمیر میں مزید دو کووڈ کے مریضوں کی موت - covid 19 kashmir
پیر کو سرینگر کے چسٹ ڈیزیر ہسپتال اور سکمز صورہ میں دو کورونا مریضوں کی موت ہوئی ہے-
وادی کشمیر میں سوموار کو مہلک کورونا وائرس میں مبتلا مزید دو مریضوں کی موت ہوئی ہے جس سے مرنے والوں کی تعداد جموں و کشمیر میں 135 پہنچ گئی ہے-
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ دونوں مریض کورونا وائرس متاثر تھے-
ڈاکٹروں کے مطابق بارہمولہ کے ٹنگمرک کے 90 برس کے شخص اور ضلع بڈگام کے 56 سالہ شخص کی موت سی ڈی ہسپتال اور سکمز صورہ میں آج صبح واقع ہوچکی ہے-
انکا کہنا تھا کہ یہ دونوں افراد دیگر امراض میں بھی مبتلا تھے-
جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 135 پہنچ چکی ہے، جن میں بیشتر فوت شدہ افراد (119) کشمیر کے رہنے والے تھے اور 14 افراد جموں صوبے سے تعلق رکھتے تھے-