اردو

urdu

ETV Bharat / state

Encounter in Srinagar: سرینگر میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو عسکریت پسند ہلاک - سرینگر میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو عسکریت پسند ہلاک

جموں و کشمیر کے سرینگر کے بمنہ علاقے میں پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے تصادم میں لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ two militants killed in Srinagar

سرینگر میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو عسکریت پسند ہلاک
سرینگر میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو عسکریت پسند ہلاک

By

Published : Jun 14, 2022, 6:18 AM IST

Updated : Jun 14, 2022, 11:00 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے دارالحکومت سرینگر کے مضافات بمنہ علاقے میں ایک تصادم میں لشکر طیبہ تنظیم کے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔ کشمیر پولیس زون نے انسپکٹر جنرل وجے کمار کے نام منسوب ٹویٹ کیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ بیمینہ میں پولیس نے ایک "تیز" آپریشن میں ان دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے جبکہ ایک پولیس اہلکار کو معمولی چوٹ آئی ہے۔ Encounter in Srinagar

سرینگر میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو عسکریت پسند ہلاک

وجے کمار کا کہنا ہے کہ 'ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت پاکستان کے عبداللہ گوجری اور عادل حسین میر کے بطور ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان عسکریت پسندوں کی ہلاکت پولیس کے لئے بڑی کامیابی ہے کیونکہ یہ دونوں آنے والے امرناتھ یاترا پر حملہ کرنے والے تھے۔' Two LeT militants killed in Bemina area of Srinagar

سرینگر میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو عسکریت پسند ہلاک

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ عبداللہ گوجری پاکستان کے فیصل آباد علاقے جبکہ عادل حسین ضلع اننت ناگ کا رہنے والا تھا۔ عادل حسین میر سنہ 2018 میں پاکستان باضابطہ ویزا کے ذریعے گیا تھا۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ یہ دونوں عسکریت پسند سوپور انکاونٹر سے فرار ہوئے تھے اور پولیس ان کے تعاقب میں تھی۔

Last Updated : Jun 14, 2022, 11:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details