اعلیٰ ترین سائنسدانوں کی فہرست میں دو کشمیری ڈاکٹر شامل - جموں و کشمیر
معدے اور آنتو کے نامور معالج ڈاکٹر محمد سلطان کھورو نے گیسٹروانٹیرولوجی اینڈ ہیپاٹالوجی شعبہ میں دنیا کے اعلیٰ ترین دو فیصد سائنسدانوں کی فہرست میں جگہ بنائی یے۔ ڈاکڑ ایم ایس کھورو کی رینک 357 ہے۔
یونیورسٹی آف سٹین فورڈ یو ایس اے نے دنیا کے اعلیٰ ترین سائنسدانوں کی فہرست میں کشمیر کے دو میڈیکل ریسرچرس ڈاکٹر ایم ایس کھورو اور ڈاکٹر پرویز اے کول کو شامل کیا ہے۔ ان دونوں نے میڈیکل ریسرچرس نے اعلیٰ ترین سائنسدانوں کی فہرست میں اپنی جگہ بنائی ہے۔
معدے اور آنتو کے نامور معالج ڈاکٹر محمد سلطان کھورو نے گیسٹروانٹیرولوجی اینڈ ہیپاٹالوجی شعبہ میں دنیا کے اعلیٰ ترین دو فیصد سائنسدانوں کی فہرست میں جگہ بنائی یے۔ ڈاکڑ ایم ایس کھورو کی رینک 357 ہے۔
ڈاکٹر کھورو نے اپنا پہلا ریسرچ پیپر 1974میں لکھا تھا۔ ہیپاٹائٹس ای اور اس بیماری کے وائرس کی کھوج نے انہیں عالمی شہرت دلائی۔ جبکہ ڈاکٹر کھورو کے لکھے گئے دیگر ریسرچ پیپر میڈکل سائنس کے مشہور اور مستند جریدوں میں شائع ہوتے رہے ہیں۔
ڈاکڑ کھورو شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں۔
سکمز صورہ میں شعبہ پلمونری میڈیسن کے سربراہ پرویز اے کول بھی دنیا کے اعلی ترین سائنسدانوں کی صف میں شامل ہیں۔ ڈاکڑ پرویز اے کول کی عالمی رینک 1384 دکھائی گئی ہے۔
ڈاکٹر پرویز اے کول کا پہلا ریسرچ پیپر 1992 میں منظر عام پر آیا تھا اور تب سے لے کر ان کا تحقیقی مواد دنیا کے مشہور اور مستند سائنسی جریدوں میں شائع ہو ہے۔