وادی کشمیر میں جہاں عام زندگی متاثر ہوئی ہے، وہیں عوام کو مختلف قسم کے نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں شدید برفباری کے دوران دو مکانات کے منہدم ہونے کا ویڈیو آج سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔
پہلا ویڈیو سرینگر کے بائی پاس ٹینگہ کی دو منزلہ عمارت کا ہے جبکہ دوسرا ویڈیو سرینگر کے جواہر نگر کی تین منزلہ عمارت کا ہے۔