اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر میں آگ کی دو الگ الگ وارداتیں،معمر خاتون ہلاک

سرینگر میں دو الگ الگ آگ کی وارداتوں میں ایک معمر خاتون ہلاک ہوئی ہے۔ آگ کے وارداتوں میں ایک شاپنگ کمپلیکس اور مسجد شریف کو نقصان پہنچا جبکہ دو فائرمین بھی زخمی ہوئے ہیں۔Fire Incident in Srinagar

two-fire-incidents-in-srinagar-woman-killed-shoping-complex-and-mosque-gutted
سرینگر میں آگ کی دو الگ الگ وارداتیں،معمر خاتون ہلاک

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 26, 2023, 8:14 PM IST

سرینگر میں آگ کی دو الگ الگ وارداتیں،معمر خاتون ہلاک

سرینگر:جموں کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں آگ کی واردات میں ایک مقامی معمر خاتون کی موت واقع ہوئی ہے۔ فائر اینڈ ایمرجینسی افسران کے مطابق آج دوپہر سرینگر کے لالبازار علاقہ میں ایک مکان میں گیس سلینڈر میں دھماکہ ہوا جس میں 75 برس کی خاتون کی موت ہوئی ہے، جبکہ اس حادثہ میں تین اہلخامہ زخمی ہوئے ہیں جن کو علاج کے لیے صورہ ہستپال منتقل کیا گیا۔ افسر کے مطابق مذکوہ مکان میں اہل خانہ نے گرمی حاصل کرنے کے لیے گیس سلینڈر والی بخاری جلائی تاہم اور اچانک اس میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں خاندان کی معمر خاتون وقع پر پی جاں بحق ہوئی جبکہ اسی کنبے کے تین افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو ہستپال منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عملہ نے آگ کو قابو میں کرلیا ہے اور آتشزدگی کے اس واقعے میں مکان کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا ہے۔


وہیں سرینگر کے بہوری کدل علاقے میں آتشزدگی کی بھیانک واردات میں شاپنگ کمپلیکس اور مسجد شریف کو نقصان پہنچا جبکہ دو فائرمین بھی زخمی ہوئے ہیں۔فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ 18فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق پائین شہر کے گنجان آبادی والے علاقے بہوری کدل میں اتوار کی سہ پہر شاپنگ کمپلیکس کی اوپری منزل سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل مسجد شریف کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاقب احمد میر کی سربراہی میں شہر سرینگر کا پورا عملہ اٹھارہ فائر ٹینڈروں سمیت جائے موقع پر پہنچ گیا اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔
پانچ گھنٹوں کی کڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں شاپنگ کمپلیکس کی اوپری منزل اور مسجد شریف کو نقصان پہنچا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران دو فائر مین بھی زخمی ہوئے۔ فائر اینڈ ایمرجنسی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاقب احمد میر نے بتایا کہ بعد سہ پہر بہوری کدل سری نگر میں آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے۔ انہوں نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیاگیا جبکہ 18فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا ۔ان کے مطابق شاپنگ کمپلیکس اور مسجد شریف کی اوپری منزلوں کو نقصان پہنچا ہے۔
دریں اثنا جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کے صدر پروفیسر غلام محمد بٹ المدنی نے تاریخی جامع اہلحدیث بازار مسجد بہوری کدل میں آتشزدگی کی ہولناک واردات پر گہرے کرب و اضطراب کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس تاریخی دینی ورثے کی حفاظت کرے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس وقت دارالحدیث سلفیہ رامبن کی سالانہ تعلیمی کانفرنس کے سلسلے اپنے نائب صدر ڈاکٹر عبداللطیف الکندی صاحب اور دیگر رفقا کے ہمراہ رامبن میں ہوں اور جوں ہی یہ دل دوز خبر سنی تو قلوب رنج و غم سے بھر گئے اور اس معروف مرکز عبادت کی رخشندہ تاریخ آنکھوں میں پھرنے لگی یہی وہ تاریخی ورثہ ہے جہاں مدتوں علامہ غلام نبی مبارکی علیہ رحمتہ اپنے مخصوص لب و لہجے میں قران و سنت کی ترویج و اشاعت کرتے رہے جہاں ان کے خطابات کے دوران تل دھرنےکو جگہ نہیں ہوتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس مسجد کی بہر نوع تعمیر میں مولانا مرحوم( رح) کی جدوجہد اور محنت شاقہ کی ایک الگ اور منفرد تاریخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر اس سانحے پر غم زدہ ہے اور یہاں خطہ پیر پنچال اور رامبن میں اس کانفرنس میں شریک ہونے والے ان گنت مندوبین بھی دل حزیں ہیں آپ نے انسانی جانوں اور اموال کو محفوظ رکھنے کی بھی اللہ تعالی سے دعائیں کیں-

مزید پڑھیں:


واضح رہے کہ وادی میں سرما کے تین مہینوں میں شدید سردی کے باعث لوگ گرمی کے آلات کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں، جس سے آگ کی وارداتیں بھی پیش آتی ہے۔ اگرچہ محکمہ فائر اینڈ ایمرجینسی سروس لوگوں کو آگ کے واردات کے پیش آنے کے متعلق آگاہی کرتے ہیں تاہم آگ کی وارداتوں میں کوئی کمی نہیں ہوتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details