اردو

urdu

ETV Bharat / state

Educated Youths Started Tea Stall: دو اسکالرز نے موبائل وین پر چائے کا اسٹال شروع کیا - موبائل وین کا نام چائے دام

جموں و کشمیر میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے درمیان دو اسکالرزنے ایک موبائل وین پر چائے کا اسٹال شروع کیا ہے۔ دونوں اسکالرز نے موبائل وین کا نام 'چائے دام' رکھا ہے۔ Educated Youths Started Tea Stall

بڑھتی بے روزگاری کے درمیان دو اسکالرز نے ڈورو میں چائے کا اسٹال شروع کیا
بڑھتی بے روزگاری کے درمیان دو اسکالرز نے ڈورو میں چائے کا اسٹال شروع کیا

By

Published : Jul 30, 2022, 6:02 PM IST

Updated : Jul 30, 2022, 7:04 PM IST

اننت ناگ:بے روزگاری کی بڑھتی شرح کے درمیان اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے دو اسکالرز نے خود کا کاروبار قائم کیا ہے۔ جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی شرح خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے، اننت ناگ کے ڈورو علاقے کے دو اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں نے ایک موبائل وین پر کھانے پینے کی اشیاء فروخت کر کے ایک چھوٹا سا کاروبار شروع کیا ہے۔ Educated Youths Started Tea Stall

دو اسکالرز نے موبائل وین چائے کا اسٹال شروع کیا

دونوں اسکالرز نے موبائل وین کا نام 'چائے دام' رکھا ہے۔ عاقب حامد ڈار ریاضی میں پی ایچ ڈی اور محمد اقبال ایتو ایم فل ایم ایڈ نے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کے قریب ایک موبائل وین پر کھانے پینے کی اشیاء بشمول چائے، بریانی اور دیگر چیزیں فروخت کر رہے ہیں۔ جس پر 'چائے دام' کے عنوان سے ایک بڑا بورڈ آویزاں ہے۔ عاقب نے کہا کہ اس نے حال ہی میں ریاضی میں پی ایچ ڈی مکمل کی ہے اور کئی امتحانات میں شرکت کرکے قسمت آزمائی کی، لیکن کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے۔

انہوں نے کہا کہ روزی روٹی کمانے کے لیے کچھ کرنا پڑتا ہے، چنانچہ میں نے اپنے دوست کے ساتھ ڈورو مارکیٹ میں ایک موبائل وین پر کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنا شروع کر دیا۔، 'ہم پورے جنوبی کشمیر میں اسی طرح کے منصوبے شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تاکہ ہم دوسروں کو بھی ملازمت فراہم کر سکیں۔ نوجوانوں کو کم از کم اپنے لیے روزی روٹی کمانے کے لیے کوئی بھی چھوٹا یونٹ شروع کرنے میں شرم محسوس نہیں کرنی چاہیے۔'

عاقب کے دوست محمد اقبال ایتو نے اس کاروبار کو شروع کرنے میں مدد کرنے پر محمد اقبال آہنگر چیئرمین ایم سی ڈورو اور فاروق احمد گنائی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کچھ بھی کرنے کے لیے آغاز ضروری ہے اور 'ہم نے یہ شروعات کی ہے اور امید ہے کہ ہم آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے۔'

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمت حاصل کرنا ہر کسی کے لیے آسان نہیں ہے۔ اس لیے نوجوانوں کو اس بات کو سمجھنا چاہیے اور اپنی روزی کمانے کے لیے اپنے شعبے کا انتخاب کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 'ہمیں ایک آٹوموبائل کو تبدیل کرنے اور اسے ایک ریسٹورنٹ میں تبدیل کرنے میں تقریباً ایک مہینہ لگ گیا، جہاں کھانے کی اشیاء جیسے موموس، پیزا، برگر، چکن اور دیگر اشیاء دستیاب ہیں۔'

محمد اقبال ایتو نے کہا کہ 'میں پانچ سال کونٹریکٹ پر لیکچرار رہا اور پھر پانچ سال تک ایک این جی او سے بطور ٹرینر ٹیچر منسلک رہا، لیکن بعد میں حکومت نے پالیسی بدل دی اور روزی روٹی کمانے کے لیے اس کے علاوہ کوئی چارہ نہ رہا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو صرف سرکاری نوکریوں کے پیچھے نہیں بھاگنا چاہیے بلکہ انہیں نوکری فراہم کرنے کے بجائے نوکری کے متلاشی بننا چاہیے۔ 'ہم اس کاروبار کو مزید ترقی دینے کا منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاکہ یہ دوسروں کے لیے بھی ملازمتیں پیدا کر سکے۔
یہ بھی پڑھیں: Restaurant on Wheels In Pahalgam: اننت ناگ کے تعلیم یافتہ نوجوان کی انوکھی پہل

Last Updated : Jul 30, 2022, 7:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details