لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر نے محکمہ سیاحت اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو دو روزہ ونٹر کارنیول کے کامیاب انعقاد اور مقامی فنکاروں کو مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے نمائش کے مواقع فراہم کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ دو روزہ پہلگام ونٹر کارنیول کے مختلف رنگا رنگ سرگرمیوں اور ثقافتی پروگرام میں مقامی اور سیاحوں نے بڑی تعداد نے اس اختتامی تقریب میں شرکت کی ۔
دو روزہ پہلگام ونٹر کارنیول رنگا رنگ پروگرام کے ساتھ اختتام پذیر - 2-day Pahalgam Winter Carnival concludes
فیسٹیول کے اختتامی تقریب کے موقع پر لفٹننٹ گورنر منوج سہا نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کیا۔ یہ فیسٹیول دو روز تک جاری رہا جس میں ملک بھر سے آئے سیاحوں کی اچھی خاصی تعداد نے شرکت کی۔
دو روزہ پہلگام ونٹر کارنیول رنگا رنگ پروگرام کے ساتھ اختتام پذیر
اس موقع پر ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ' ایسے پروگراموں کا انعقاد مستقبل میں بھی کیا جائے گا تاکہ شعبہ سیاحت کو مزید مستحکم بنایا جائے اور زیادہ سے زیادہ ملکی وغیرہ ملکی سیلانیوں کو کشمیر کی جانب راغب کیا جائے۔