اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانچ اگست سے قبل سرینگر میں دو دن کے لیے کرفیو نافذ

گزشتہ برس پانچ اگست کو بھاجپا حکومت نے جموں و کشمیر کو دفعہ 370 کے تحت حاصل خصوصی حیثیت کو ختم کرکے ریاست کو دو یونین ٹریٹریز میں منقسم کیا تھا، جس سے جموں و کشمیر میں ناسازگار صورتحال پیدا ہوئی ہے-

فائل فوٹو
فائل فوٹو

By

Published : Aug 3, 2020, 10:05 PM IST

Updated : Aug 4, 2020, 9:09 AM IST

جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کی منسوخی کا پانچ اگست کو ایک برس مکمل ہونے سے قبل سرینگر ضلعی انتظامیہ نے پورے ضلع میں دو دن کے لیے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے-
سرینگر ضلع مجسٹریٹ شاہد اقبال چودھری نے اس کے متعلق سوموار کی شام کو حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں انہوں کہا ہے کہ پولیس نے انتظامیہ کو اطلاع دی ہے کہ پانچ اگست کو علیحدگی پسند اور پاکستان کی حمایت پر چل رہے چند تنظیمیں پانچ اگست کو "بلیک ڈے" منانے کا اعلان کیا ہے-

آرڈر
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ اس پس منظر میں پولیس کا مخصوص اطلاع ہے کہ اس روز پر تشدد احتجاج ہونے کا اندیشہ ہے جس سے عوام کو خطرہ لاحق ہوگا، جس کے پیش نظر انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ 4 اور 5 اگست کو سرینگر میں مکمل کرفیو نافذ کیا جائے گا-حکمنامے کے مطابق طبی عملے اور کووڈ 19 پر معمور عملہ کرفیو کی بندشوں سے استثناء حاصل ہے-قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس پانچ اگست کو بھاجپا حکومت نے جموں و کشمیر کو دفعہ 370 کے تحت حاصل خصوصی حیثیت کو ختم کرکے ریاست کو دو یونین ٹریٹریز میں منقسم کیا تھا، جس سے جموں و کشمیر میں ناسازگار صورتحال پیدا ہوئی ہے-اس کے ردعمل میں ایک قریباً سال بعد پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس اور کانگرس نے ناراضگی دکھا کر اس فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا ہے-پی ڈی پی نے آج اعلان کیا کہ وہ پانچ اگست کو 'بلیک ڈے' منایے گے اور احتجاج بھی کریں گے-
Last Updated : Aug 4, 2020, 9:09 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details