تفصیلات کے مطابق آج کے پروگرام میں مختلف فن سے وابستہ ابھرتے نوجوان فنکاروں نے لوک موسیقی کے ساتھ ساتھ غزلیں، کلاسکی موسیقی اور لڑی شاہ وغیرہ پیش کیا ۔جس سے حاضرین کافی متاثر ہوئے ۔
ٹیگور ہال میں دو روزہ تمدنی پرگرام کا انعقاد
وادی کشمیر کے ابھرتے ہوئے نوجوان فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے جموں وکشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگویجز کی جانب بدھ کو ٹیگور ہال سرینگر میں دو دن کے پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے ۔جو کہ کل یعنی 11 نومبر تک جارہی رہےگا۔
دو دن تک جاری رہنے والے اس پروگرام مزید نوجوانوں فنکاروں کا فن دیکھنے کو ملے گا۔ اس موقعے جموں وکشمیر اکیڈمی کے سیکریٹر منیر السلام نے کہا کہ کروناوائرس لاکڈون ختم ہونے کے بعد سے اس طرح کے کئی پروگراموں کا اہتمام اکیڈمی کرتی آئی لیکن آج کا پروگرام یہاں کے ابھرتے ہویے فنکاروں کے لئے مخصوص رکھا گیا یے تاکہ انہیں اپنا فن دکھانے کا موقعہ ملے ۔
انہوں نے کہا یہاں کے نوجوانوں میں قابلیت اور صلاحت کی کوئی کمی نہیں ہے تاہم انہیں بہتر پلیٹ فارم مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔