اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیری پنڈت ملازمین کے لئے وادی میں ٹرانزٹ رہائشی مکان بنانے کا اعلان

جموں و کشمیر لیفٹینینٹ گورنر انتظامیہ نے کشمیری مائیگرنٹ پنڈت ملازمین کے لئے وادی کے چھ اضلاع میں 1680 ٹرانزٹ رہائشی مکان بنانے کا اعلان کیا ہے۔

residential housing
residential housing

By

Published : Nov 4, 2020, 10:08 PM IST

محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ریلیف اور ریکنسٹرکشن کے حکمنامے کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیر قیادت ایڈمنسٹریٹو کونسل نے وادی کے مڑہامہ اننتناگ، لار گاندربل، متح پورہ بارہمولہ، الاو پورہ شوپیان، اوڈن بانڈی پورہ اور کولنگام کپواڑہ میں 1680 رہایشی مکان تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے-

اس منصوبے کے لیے 201 کروڑ روپے مختص کئے جا چکے ہیں- یہ منصوبہ وزیر اعظم پکیج کے تحت بنایا گیا ہے-

قابل ذکر ہے کہ کانگریس کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی حکومت نے سنہ 2008 میں مائیگرنٹ کشمیری پنڈتوں کے لیے وزیر اعظم پکیچ کے تحت جموں و کشمیر میں مختلف سرکاری محکموں میں علیحدہ اسامیوں پر پنڈتوں تعینات کیا تھا جس کے بعد انکو وادی کے اضلاع میں رہایش کے لیے ٹرانزٹ مکانات واگزار کیے تھے جہاں انکی رہایش کے علاوہ سکیورٹی کے بھی انتظامات رکھے گئے ہیں-

یہ بھی پڑھیے
کیا آپ سیرو پرولینس سروے کے حیران کن انکشافات سے آگاہ ہیں؟

بھاجپا سرکار نے بھی اس سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے حالیہ دنوں 1997 اسامیاں مختص کرنے کے علاوہ اب انکے لئے مزید ٹرانزٹ رہایشی مکان بنانے کا فیلصہ کیا ہے-

ABOUT THE AUTHOR

...view details