اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: انتظامیہ میں 26 افسران کے تبادلے اور تقرریاں - جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ

جموں و کشمیر حکومت نے سیول انتظامیہ میں اضافی چارج سے دو افسران کو فارغ کر کے 26 افسران کا تبادلہ عمل میں لایا ہے۔

جموں و کشمیر: انتظامیہ میں 26افسران کے تبادلے اور تقرریاں
جموں و کشمیر: انتظامیہ میں 26افسران کے تبادلے اور تقرریاں

By

Published : Jun 18, 2021, 12:50 PM IST

جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ جموں و کشمیر نے سیول انتظامیہ میں تبادلہ کرکے 26افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات صادر کیے ہیں۔

جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے حکمنامے کے مطابق انسپکٹر جنرل رجسٹریشن جموں و کشمیر رخسانہ گنائی جے کے اے ایس کا تبادلہ عمل میں لا کر انہیں جموں و کشمیر کے خصوصی ٹریبونل کے عہدے پر بحیثیت چیئرپرسن تعینات کیا ہے اور اس عہدے کے اضافی چارج سے سریتا چوہان آئی اے ایس کو فارغ کر دیا گیا ہے۔

ریحانہ بتول جے کے اے ایس کمشنر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ کو محکمہ ریونیو سیکریٹری کے اضافی چارج کے ساتھ تبدیل کر دیا گیا ہے اور انہیں گورنمنٹ سیکریٹری عوامی شکایات تعینات کیا گیا ہے، جبکہ سمرندیپ سنگھ کو اضافی چارج سے فارغ کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے خصوصی سیکریٹری برائے محکمہ جنگلات و ماحولیات امت شرما جے کے اے ایس کو تبدیل کر کے چیف ایگزیکٹیو افسر جیکجا تعینات کیا گیا ہے اس عہدے کے اضافی چارج سے سیمرندیپ سنگھ کو فارغ کیا گیا ہے۔

حکمنامے کے مطابق ڈائریکٹر انڈسٹری اینڈ کامرس کشمیر ناظم ضیا خان کا تبادلہ عمل میں لا کر اسے سکیل ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ میں بطور سیکریٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر پلوامہ نریندر سنگھ بالی جے کے اے ایس کو تبدیل کر کے محکمہ جنگلات و ماحولیات میں سیکریٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

جے اینڈ کے کیبل کار کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ماجد خلیل احمد درابو کو تبدیل کر کے کنٹرلو لیگل میٹرولوجی جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔ جگنکہ کنٹرول لیگل میٹرولوجی محمد اکبر وانی کو تبدیل کرکے انہیں منیجنگ ڈائریکٹر کیبل کار کارپوریشن تعینات کیا گیا ہے۔

حکومت کے خصوصی سیکریٹری محکمہ فلوریکلچر، پارکس اینڈ گارڈنز رفعت عارف کو تبدیل کرکے محکمہ دیہی ترقی اور پنچایت راج میں سیکریٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ ہائوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے خصوصی سیکریٹری شیخ ارشد ایوب جے کے اے ایس کو تبدیل کرکے انسپکٹر جنرل رجسٹریشن جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔

حکومت کے خصوصی سیکریٹری محکمہ فلوری کلچر، پارکس اینڈ گارڈنز رفعت عارف کا تبادلہ کرکے محکمہ دیہی ترقی اور پنچایت راج میں سیکریٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

جنرل ایڈمنسٹریشن میں ایڈجسٹمنٹ کے آرڈرز کے منتظر جے کے اے ایس فاروق احمد شاہ کو تبدیل کر کے محکمہ ہائوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ میں سیکریٹری کے عہدے پر تعینیات کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی سڈکو کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد ہارون کو تبدیل کر کے انہیں جنرل ایڈمنسٹریشن کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔ جگکہ سڈکو کے منیجنگ ڈائریکٹر اوتل شرما اگلے احکامات تک اپنے فرائض کے ساتھ منیجنگ ڈائریکٹر سڈکو کا اضافی چارج سنبھالیں گے۔

جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں ہی ایڈجسٹمنٹ کے آرڈرز کے منتر سورت سنگھ کو ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جے اینڈ کے اںترپریورشپ ڈیولپمنٹ انسٹیچیوٹ تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح کئی اور تبادے اور تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

منیجنگ ڈائریکٹر (سیکاپ) سمال انڈسٹریز کارپوریشن) اتل شرما کو منیجنگ ڈائریکٹر سڈکو کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ فروغ ہنر سجاد حسین گنائی کو تبدیل کرکے مزید تقرری کیلئے محکمہ عمومی انتظامی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔

صورت سنگھ کو جے اینڈ کے انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ میں تقرری کے منتظر سدرشن کمارکو ڈائریکٹر ، فروغ ہنر تعینات کیا گیا ہے۔ اشوک کمار پنڈتا ، جنہیں ایڈیشنل سکریٹری برائے محکمہ اطلاعات، جنہیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر رام بن تبدیل کیا گیا تھا، اپنی موجودہ پوزیشن پر ہی کام کریں گے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر پونچھ چودھری محمد راشد کو تبدیل کر کے ، محکمہ فلوری کلچر ، پارکس اور باغات کے خصوصی سکریٹری کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاسی راجندر کمار شرما کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر رام بن تعینات کیا گیا ہے۔

ڈپٹی ایکسائز کمشنر (اکاؤنٹس) ، جموں بھرت سنگھ کو ، دستیاب خالی اسامی پر ، ایڈیشنل کمشنر ، ریاستی ٹیکس (ٹیکس منصوبہ بندی ، پالیسی اور ایڈوانس رولنگ) کے طور پر تبدیل کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی لیبر کمشنر سرینگر(وسط) عبد الستار کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ، پونچھ تعینات کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، شوپیاں عبد العزیز شیخ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر پلوامہ تعینات کیا گیا ہے۔ محکمہ عمومی انتظامی میں اپنی تقرری کے منتظر امرجیت سنگھ کو ڈپٹی ایکسائز کمشنر (اکاؤنٹس) جموں تعینات کیا گیا ہے۔

مشتاق احمد کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوپیان تعینات کردیا گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ، ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، گلمرگ انعام الحق صدیقی کو تبدیل کر کے جوائنٹ ڈائریکٹر ، انفارمیشن کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔

سب ڈویژنل مجسٹریٹ چننی عبد الستار کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاسی تعینات کردیا گیا ہے۔ سب رجسٹرار ، چننی پرویز احمد نالک کو تبدیل کر کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ چننی تعینات کردیا گیا ہے۔ جبکہ وہ سب رجسٹرار چننی کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔

مزید احکامات کے مطابق دو افسراں حشمت علی خان اور اعجاز احمد بٹ کو’’ کے اے ایس‘‘ میں سپر ٹائم اسکیل میں ترقی دی گئی، تاہم وہ اپنے موجودہ مناسب پر ہی کام کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details