جموں و کشمیر ریلوے انتظامیہ نے وادی کشمیر میں ریل سروس بحال کرنے سے متعلق حکمنامہ جاری کرتے ہوئے بانہال سے بارہمولہ تک 22فروری کو جزوی طور ریل خدمات بحال کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
کشمیر: ریل خدمات جزوی طور 22فروری سے بدھ کو ریلوے انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے حکمنامے کے مطابق 22فروری سے جزوی طور بانہال سے بارہمولہ تک ریل خدمات بحال کی جا سکتی ہیں۔
گزشتہ برس مارچ کے مہینے میں وادی کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کی پہلی تصدیق کے ساتھ ہی ریلوے انتظامیہ نے احتیاطی طور پر ریل خدمات کو بند کر دیا تھا۔
اس سے قبل سنہ 2019میں دفعہ 370کی منسوخی کے ساتھ ہی قریب ڈھائی ماہ تک ریلوے خدمات معطل رہیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق اس دوران انہیں 2کروڑ روپے کا خسارہ ہوا تھا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ عالمی وبا کے پیش نظر مارچ2020 سے اب تک ریلوے خدمات بند ہونے سے ریلوے کو کم از کم 5کروڑ روپے کا خسارہ ہوا ہے۔